Categories: Newsپاکستان

بھارتی ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی تباہی ایک اہم واقعہ قرار

معرکہ حق کے دوران نو مئی کو پاکستان نے دنیا کے جدید ترین روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام ایس فور ہنڈریڈ کو تباہ کر کے ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دیا۔ بھارت کو اپنے اس دفاعی نظام پر شدید ناز تھا اور یہ دعویٰ کیا جاتا رہا کہ یہ سسٹم آواز کی رفتار سے چودہ سے پندرہ گنا تیز رفتار کروز اور بیلسٹک میزائلوں کو بھی ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارتی حکام کا ماننا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی میزائل اس حصار کو توڑنے سے قاصر ہے تاہم جنگی کارروائی کے دوران پاکستان نے دیگر اہداف کے ساتھ ساتھ ایس فور ہنڈریڈ کو بھی ناکارہ بنا دیا جس سے بھارتی عسکری حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس دعوے کو جھٹلانے کے لیے میزائل لانچر کے سامنے تصاویر بنوائیں تاہم یہ حکمت عملی ناکام ثابت ہوئی۔

ایس فور ہنڈریڈ سسٹم کمانڈ سینٹر ٹرک، ریڈار ٹرک اور میزائل لانچر ٹرک پر مشتمل ہوتا ہے جنہیں ہر بٹالین کے ساتھ مختلف مقامات پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان نے ادہم پور میں اس سسٹم کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارت کو جنگ بندی کے بعد ادہم پور ایئربیس پر نیا کمانڈ سینٹر قائم کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

بھارتی نشریاتی ادارے اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بہار سے تعلق رکھنے والا رام بابو سنگھ اس سسٹم کا آپریٹر تھا جو اس حملے میں ہلاک ہوا۔ حملے کے وقت رام بابو کمانڈ سینٹر کے اندر موجود تھا۔ بھارتی حکومت نے اس حقیقت کو چھپانے کے لیے متضاد بیانات دیے اور یہ مؤقف اختیار کیا کہ رام بابو کا تعلق بی ایس ایف سے نہیں بلکہ انڈین آرمی سے تھا اور اس کا ایس فور ہنڈریڈ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ عالمی سطح پر یہ حقیقت تسلیم کی جا رہی ہے کہ نو مئی کو پاکستان نے بھارت کے اس جدید ترین دفاعی نظام کو تباہ کر کے اپنی برتری ثابت کی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، ایف پی سی سی آئی کا برآمدات بڑھانے پر زور

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ملکی…

9 منٹس ago

ایرانی بحری جہازوں پر حملے کی صورت میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

تہران نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بحری جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم…

14 منٹس ago

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا جرات مندی سے جواب دیا: خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ معرکہ حق…

20 منٹس ago

بنوں: پولیس چوکی پر خودکش حملہ، چار اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے خودکش…

26 منٹس ago

لاہور ہائی کورٹ میں غیر تربیت یافتہ قصابوں اور مویشی منڈیوں میں مہنگائی کیخلاف درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میں من مانی قیمتوں،…

1 گھنٹہ ago

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ: پاک فوج کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی ترانہ جاری

لاہور (نمائندہ خصوصی) معرکہ حق میں فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر دنیا میڈیا…

2 گھنٹے ago