Categories: Newsپاکستان

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 11 مئی تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 11 مئی تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں خشک موسم کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور درجہ حرارت بتدریج اوپر جا رہا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ شدید گرمی کے باعث گھروں اور دفاتر میں ایئر کنڈیشنرز اور ایئر کولرز کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ شہری ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے ایک اور الرٹ میں خبردار کیا ہے کہ 10 مئی کی شام سے 12 مئی کی رات تک صوبے کے بالائی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک نئی مغربی لہر 10 مئی کو ملک کے شمال مغربی حصوں میں داخل ہوگی جو 12 مئی تک برقرار رہے گی۔

اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، جوہر آباد، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، ساہیوال، جھنگ، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش متوقع ہے۔ تاہم جنوبی پنجاب کے علاقوں میں شدید گرم موسم کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 2 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہے گا۔ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کچھ حصے شدید گرمی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطوں میں شامل ہیں۔

دوسری جانب پیر کے روز کراچی میں 2018 کے بعد گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔ اولڈ ایئرپورٹ ویدر اسٹیشن پر درجہ حرارت 44.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔ شدید گرمی کے باعث شہر کے مختلف حصوں سے کم از کم دس لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ چھپا فاؤنڈیشن کے ترجمان شاہد چوہدری کے مطابق چار افراد تشویشناک حالت میں ملے جو دوران علاج دم توڑ گئے جبکہ چھ دیگر کی لاشیں گھروں، مساجد اور دیگر مقامات سے برآمد کی گئیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago