وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مدرز ڈے کا دن معاشرے میں ماؤں کی بے مثال محبت، عقیدت اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کا نام ہے۔
مدرز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دن ان بہادر اور باہمت ماؤں کے نام ہے جو اپنے بیٹوں کو مادرِ وطن کے دفاع کے لیے میدانِ جنگ میں بھیجتی ہیں۔ انہوں نے شہداء اور غازیوں کی ماؤں کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش مائیں جو اپنے بچوں کی پرورش کے لیے دن رات مشقت کرتی ہیں، وہ معاشرے کا قابلِ فخر حصہ ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ماں زندگی کی تپتی دھوپ میں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند ہے جو سکون اور راحت فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کو ماں کی شفقت سے تشبیہ دے کر اس رشتے کا مقام بلند کیا ہے۔ ماں خالص جذبات اور اٹوٹ رشتے کا نام ہے جو خاندان کی بنیاد اور معاشرے کا ستون ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ مدرز ڈے ہمیں ماؤں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے اپنی مرحوم والدہ کلثوم نواز کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ کی شفقت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتیں اور آج وہ جس مقام پر ہیں، یہ انہی کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے تمام ماؤں کی صحت، تندرستی اور خوشیوں کے لیے دعا کی اور کہا کہ جو لوگ اپنی ماؤں کی خدمت اور احترام کرتے ہیں، وہ دنیا اور آخرت میں کامیابی پاتے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…