آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ون ڈے انٹرنیشنل ٹیموں کی سالانہ درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

تازہ ترین درجہ بندی میں بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، اگرچہ اسے سالانہ نظرثانی کے دوران ایک پوائنٹ کا نقصان ہوا ہے۔ نیوزی لینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 109 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

جنوبی افریقہ 102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پاکستان 98 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔ درجہ بندی میں سری لنکا 96 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، افغانستان 93 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور انگلینڈ 89 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

بنگلہ دیش 84 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور ویسٹ انڈیز 74 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔ آئی سی سی کے مطابق سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پوائنٹس کا فرق 6 سے بڑھ کر 10 ہو گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ درجہ بندی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے کوالیفکیشن کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اہلیت کے معیار کے مطابق 31 مارچ 2027 تک آئی سی سی رینکنگ میں شامل ٹاپ آٹھ ٹیمیں، میزبان جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے ہمراہ براہ راست ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

دیگر ٹیموں کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو آئرلینڈ 54 پوائنٹس کے ساتھ زمبابوے کو پیچھے چھوڑ کر گیارہویں نمبر پر آ گیا ہے۔ امریکہ نے بھی بہتری دکھاتے ہوئے سکاٹ لینڈ کو پیچھے چھوڑ کر 46 پوائنٹس کے ساتھ تیرہویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کینیڈا سے آگے نکل کر انیسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago