امریکہ ایران کشیدگی ختم ہوتے ہی مہنگائی میں کمی آئے گی، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات کی بہتری اور مہنگائی میں کمی کا انحصار امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے پر ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ موجودہ مشکل حالات کے بوجھ کو کسی نہ کسی طرح برداشت کرنا ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب طبقے پر اضافی بوجھ پڑا ہے تاہم یہ اضافہ عالمی اور علاقائی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے باعث ہوا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ اور ایران کے مابین جاری تنازع کا جلد کوئی مستقل حل نکل آئے گا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جیسے ہی اس کشیدگی کا خاتمہ ہوگا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں معمول پر آ جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ جیسی صورتحال کا جلد از جلد پرامن حل تلاش کر لیا جائے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago