Categories: Newsپاکستان

بالائی علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان، سندھ اور بلوچستان میں ہیٹ ویو برقرار

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم سندھ اور جنوبی بلوچستان کے اضلاع میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں، گرد آلود طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر درمیانی سے موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، ملاکنڈ، کوہستان، بونیر، پشاور، مردان، نوشہرہ، سوات، مالم جبہ، کالام، مہمند، کرم، پارا چنار، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، صوابی، چارسدہ اور باجوڑ میں بادل چھائے رہنے اور بارش کی توقع ہے۔ کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان کے چند مقامات پر بھی بارش متوقع ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، فیصل آباد، لاہور، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، سرگودھا، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، نور پور تھل اور میانوالی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، جبکہ کشمیر کے کچھ حصوں میں تیز بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago