چینی تجارتی وفد کا دورہ ایف پی سی سی آئی، دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال

کراچی میں چین کے 50 سے زائد اعلیٰ سطحی کاروباری رہنماؤں اور سرمایہ کاروں پر مشتمل وفد نے فیڈریشن ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے دروازے کھولے گا۔

صدر ایف پی سی سی آئی کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کی معاونت سے ہونے والا یہ دورہ تاریخ کا سب سے بڑا صنعتی اور سرمایہ کاری وفد ہے۔ اس موقع پر سفیرِ پاکستان خلیل ہاشمی نے اعلان کیا کہ چین میں پاکستانی معیشت کے 18 سے زائد شعبوں پر مشتمل ایک بڑی ایکسپورٹ پروموشن نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔

سفیرِ پاکستان خلیل ہاشمی نے زور دیا کہ ہمارا بنیادی مقصد تاریخی سفارتی تعلقات کو مستحکم اقتصادی شراکت داری میں بدلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی وفد کی کراچی آمد صنعتی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کی گہری دلچسپی کا ثبوت ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگون نے بتایا کہ وفد کے ساتھ اہم کاروباری مذاکرات ہوئے جن میں براہ راست سرمایہ کاری، صنعتوں کی منتقلی اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ چینی وفد کان کنی، کیمیکلز، ٹیکسٹائل، مینوفیکچرنگ، قابل تجدید توانائی، آئی ٹی، آٹو موبائل، فوڈ پروسیسنگ اور زراعت جیسے اہم شعبوں کی نمائندگی کر رہا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اور ریجنل چیئرمین سندھ عبدالمنعم خان نے کہا کہ یہ پیش رفت پاکستانی معیشت میں بہتری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے پاکستان کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور معیار پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

نائب صدر ایف پی سی سی آئی ناصر خان نے مقامی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ چینی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط اقتصادی استحکام کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔

پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین شبیر منشا نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مستقل بنیادوں پر کاروباری روابط کا تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کو حقیقی معاشی خوشحالی میں بدلنے کا واحد راستہ مسلسل باہمی مشاورت ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی

بنگلہ دیش نے ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 104 رنز…

4 منٹس ago

منشیات کیس کی ملزمہ پنکی کی مبینہ آڈیو وائرل، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج

کراچی میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث مبینہ ملزمہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری…

58 منٹس ago

ایران میں امریکی جنگ کے اخراجات 29 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، پینٹاگون

امریکی پینٹاگون کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کے روز انکشاف کیا ہے کہ ایران…

1 گھنٹہ ago

ای بے نے گیم اسٹاپ کی 55.5 ارب ڈالر کی خریداری کی پیشکش مسترد کر دی

ای بے نے گیم اسٹاپ کی جانب سے 55 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کی ٹیک…

2 گھنٹے ago

مدینہ منورہ: مسجد قبا میں زائرین کے لیے جدید خودکار روبوٹ ٹیکسی سروس کا آغاز

مدینہ منورہ میں مسجد قبا کے مقام پر بغیر ڈرائیور چلنے والی روبو ٹیکسی سروس…

2 گھنٹے ago

کیوبا مدد کا خواہشمند، امریکا مذاکرات کے لیے تیار: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز انکشاف کیا ہے کہ کیوبا کی جانب…

2 گھنٹے ago