مدینہ منورہ میں مسجد قبا کے مقام پر بغیر ڈرائیور چلنے والی روبو ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جس نے زائرین اور نمازیوں کو جدید ٹیکنالوجی کے حیران کن تجربے سے روشناس کرایا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کا حصہ ہے جس کا مقصد زائرین کو جدید، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس خودکار گاڑی کو روبو بس کا نام دیا گیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے چلتی ہے۔
اس گاڑی میں جدید سینسرز اور ہائی ریزولوشن کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو راستے میں حائل رکاوٹوں کو پہچاننے اور مسافروں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سرکاری حکام نے بتایا کہ یہ روبو بس مسجد قبا کے احاطے میں سات سو میٹر کے مخصوص ٹریک پر سفر کرے گی اور اسے چلانے کے لیے کسی انسانی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس سروس کو ابتدائی طور پر 60 دنوں کے آزمائشی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے جس کے دوران گاڑی کی کارکردگی اور حفاظتی نظام کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ سعودی عرب کی جانب سے مقدس مقامات پر سمارٹ ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے عزم کا عکاس ہے جس سے دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین کی سہولت میں نمایاں بہتری آئے گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…