امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز انکشاف کیا ہے کہ کیوبا کی جانب سے مدد کی درخواست کی گئی ہے اور وہ اس معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کسی ریپبلکن نے کبھی ان سے کیوبا کے بارے میں بات نہیں کی۔ انہوں نے کیوبا کو ایک ناکام ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک صرف تنزلی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیوبا مدد مانگ رہا ہے اور ہم اس پر بات کریں گے، جبکہ اس دوران وہ چین کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
اس بیان پر وائٹ ہاؤس، امریکی محکمہ خارجہ اور کیوبا کے حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے وینزویلا کے رہنما کی گرفتاری کے بعد کیوبا کو دھمکی دی تھی کہ اگلا نمبر اسی کا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کیوبا پر نئی مالیاتی پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ ایندھن کی ناکہ بندی، امریکی شہریوں کے سفر اور ترسیلات زر پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی انتظامیہ علاقائی اتحادیوں کو کیوبا کے ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے سے بھی روکتی رہی ہے۔
دوسری جانب، چین، جہاں صدر ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے موجود ہیں، نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ہوانا پر عائد تجارتی پابندیاں ختم کرے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…