بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، میجر سمیت 5 جوان شہید، 7 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک میجر سمیت پانچ اہلکار جام شہادت نوش کر گئے جبکہ جوابی کارروائی میں سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے منگل کی صبح بارکھان کے علاقے نوشام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کلین اپ آپریشن شروع کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سات دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

آپریشن کی قیادت کرنے والے 31 سالہ میجر توصیف احمد بھٹی کا تعلق پاکپتن سے تھا، جنہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہداء میں سکھر کے 36 سالہ نائیک فدا حسین، سکردو کے 32 سالہ سپاہی ذاکر حسین، خانیوال کے 21 سالہ سپاہی سہیل احمد اور رحیم یار خان کے 24 سالہ سپاہی محمد ایاز بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے شہداء کو دھرتی کے بہادر سپوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ علاقے میں چھپے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کلین اپ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائی عزم استحکام کے وژن کے تحت کی جا رہی ہے جس کی منظوری وفاقی ایپکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دی تھی۔ سیکیورٹی حکام کا عزم ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو مکمل طور پر ختم کرنے اور ملک میں امن و امان کی بحالی تک یہ آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago