عالمی خبریں

نئے سال کے آغاز پر پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی برطانیہ میں کینیڈا ہاؤس آمد

منگل کے روز، پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے لندن میں کینیڈا ہاؤس کا دورہ کیا ، نئے سال کے آغاز پر یہ انکی پہلی شاہی مصروفیت تھی۔ شاہی جوڑے نے چھے ہفتے کینیڈا میں اپنے 8 ماہ کے بیٹے آرچی ہیریسن ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے ساتھ 8 ماہ گزارے۔ شیڈول کے تحت شاہی جوڑے کی تعطیلات نومبر میں شروع ہئی تھیں۔

لندن میں کینیڈا ہاؤس کے دورے کے موقع پر سینکڑوں مداح پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب تھے۔ اپنی کار سے اترتے ہوئے شاہی جوڑے نے کچھ لمحات مداحوں کے جھرمٹ میں گزارے۔

میگھن اسٹیلا میک کارٹنی ڈبل بریسٹڈ کوٹ میں ملبوس وضع دار لگ رہی تھی جب اس نے مداحوں کا استقبال کیا اور عمارت کے اندر اپنا رخ کیا۔ اس نے آکسیڈ ویلویٹ میں ساٹن براؤن میدی اسکرٹ ، براؤن ٹرٹلنیک سویٹر اور جمی چو کا برانڈڈ جوڑا اس نے فروری 2018 میں بیلفاسٹ کے دورے کے دوران بھی پہنا تھا.

کینیڈا ہاؤس میں ، میگھن اور ہیری نے برطانیہ میں مقیم کینیڈین ہائی کمشنر جینیس شیریٹ کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ یاد رہے کہ کینیڈا آمد پر وزیر اظم جسٹن ٹروڈو نے شاہی جوڑے کا استقبال اور ان کے اعزاز میں اعشائیے کا اہتمام کیا تھا جس کے اظہار تشکر کے لئے پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے نئے سال کی سب سے پہلی عوامی مصروفیت کا آغاز کینیڈا ہاؤس سے کیا۔ اس موقع پر ڈیوک اور ڈچز نے کینیڈا ہاؤس کی گیلری میں معروف مصور سکاو ینناٹی کی خصوصی نمائش میں بھی شرکت کی۔

گزشتہ برس مارچ میں  میگھن اور ہیری  نے کینیڈا ہاؤس میں منعقدہ دولت مشترکہ کے  عالمی دن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

میگھن اور ہیری سوشل میڈیا پر سرگرم عمل ہیں ۔ انہوں نے دسمبر میں اپنے کرسمس کارڈ کا بھی شیئر کیا تھا، جس میں کرسمس ٹری کے نیچے  ایک خوبصورت سنیپ شاٹ پیش کیا گیا تھا۔

شاہی جوڑے نے 2019 کے پسندیدہ لمحات کی تصاویر کا ایک سلائڈ شو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے، جس میں ہیری اور آرچی کی خوبصورت تصویر شامل ہے ۔

شاہی جوڑے نے آسٹریلیا میں خوفناک آتشزدگی  کے متاثرین کے لئے پیغام کے ساتھ اپنے دلی جزبات کا اظہار کیا: "ہمارے خیالات اور دعائیں آسٹریلیا بھر میں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو کئی ماہ سے لگی تباہ کن آگ کا سامنا کر رہے ہیں۔”

محبوب علی شیخ

محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago