عالمی خبریں

اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری، 149 افراد شہید

غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، عالمی برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج کے بعد بھی اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کی فضائی بمباری سے مزید 8 معصوم بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 149 تک جاپہنچی ہے جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں اسرائیل کے 10 شہری بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی حکومت نے غزہ میں بجلی کے نظام کو بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے جب کہ مسلسل بمباری اور ایندھن کی بندش کے باعث پہلے ہی بجلی کی بندش سے گھروں کا کام متاثر ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی غزہ میں اسرائیل نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہاجر کیمپ کے بعد صحافیوں کے زیر استعمال ایک 11 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔

دوسری جانب سعودی عرب نے صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم میں شامل 5 ممالک کے وزراء خارجہ کا ورچوئل اجلاس طلب کرلیا ہے جب کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی کوئی صورت نکالنے کے لیےامریکی سفیر تل ابیب پہنچے گئے ہیں۔

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago