عالمی خبریں

کینیڈا میں پاکستانی نژاد شہداء کی نماز جنازہ میں مقامی افراد کی کثیر تعداد شریک

کینیڈا کے صوبہ انٹاریو کے شہر لندن میں گذشتہ اتوار کو المناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہدا کی نماز جنازہ کے لیے لندن اسلامک سنٹر میں لوگوں کی آمد۔

نماز جنازہ مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر دو بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔

نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کینیڈا میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ اورقونصل جنرل ٹورنٹو عبد الحمید بھی جنازہ گاہ پہنچ گئے۔

جنازہ سے قبل سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے شہدا کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تعزیت کے پیغامات پہنچائے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ٹیلی فون پر متاثرہ خاندان کے افراد سے بات کی اور ان سے اس اندوہناک سانحے پرتعزیت اور دلی رنج و الم کا اظہار کیا۔

جنازہ میں کووڈ کے باعث بھاری اجتماع پر پابندیوں کے باوجود ایس او پیز میں سینکڑوں کی تعداد میں کینیڈین پاکستانیوں اور مقامی مسلمانوں کی شرکت ،متوقع ہے

محبوب علی شیخ

محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago