واشنگٹن نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں مشرق وسطیٰ کے تین ممالک کے لیے 16 اعشاریہ 5 ارب ڈالر سے زائد کے اسلحہ سودوں کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام خطے میں سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے لیے 8 اعشاریہ 4 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے دفاعی معاہدے طے پائے ہیں جن میں میزائل، ڈرون، ریڈار سسٹمز اور ایف 16 طیاروں کے لیے گولہ بارود اور اپ گریڈیشن شامل ہے۔ کویت کو تقریباً 8 ارب ڈالر مالیت کے ایئر اور میزائل ڈیفنس ریڈار فراہم کیے جائیں گے جبکہ اردن کو 70 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کا طیارہ سپورٹ اور اسلحہ ملے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فروخت ایران کی جانب سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر کیے گئے حملوں کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ حملے ایرانی گیس تنصیبات پر اسرائیلی کارروائیوں کے ردعمل میں کیے گئے تھے جس سے تین ہفتوں سے جاری تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اور عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
اس دفاعی پیکج میں شامل اہم ٹھیکیداروں میں آر ٹی ایکس کارپوریشن، نارتھروپ گرومن اور لاک ہیڈ مارٹن جیسی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔
ایران میں حکام نے جنوری کے دوران مظاہروں کے دوران پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے…
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے…
ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے،…
برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز اور جاپان کے رہنماؤں نے آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں…
یونانی جزیرے کتھیرا کے ساحل پر ڈوبنے والے ایک قدیم برطانوی بحری جہاز کے ملبے…
واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کا بیورو برائے امور مشرق وسطیٰ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی…