بحیرہ ایجیئن میں ڈوبے جہاز سے یونانی پارتھینن کا قدیم نوادرات دریافت

یونانی جزیرے کتھیرا کے ساحل پر ڈوبنے والے ایک قدیم برطانوی بحری جہاز کے ملبے سے سنگ مرمر کا ایک نایاب ٹکڑا دریافت ہوا ہے، جس کا تعلق مبینہ طور پر ایتھنز کے قدیم پارتھینون مندر سے ہونے والی تاریخی لوٹ مار سے جوڑا جا رہا ہے۔

یونانی وزارت ثقافت کے مطابق یہ دریافت مینٹور نامی اس بحری جہاز کے ملبے سے ہوئی ہے جو برطانوی سفارت کار لارڈ ایلگن کی ملکیت تھا۔ لارڈ ایلگن اسی جہاز کے ذریعے یونان سے نوادرات برطانیہ منتقل کیا کرتے تھے۔

تاریخی اعتبار سے لارڈ ایلگن کی جانب سے اٹھارویں صدی کے اوائل میں پارتھینون سے نکالے گئے مجسمے اور نوادرات طویل عرصے سے تنازع کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ یونان ان نوادرات کی واپسی کا مطالبہ کرتا رہا ہے جنہیں وہ لوٹ مار قرار دیتا ہے، جبکہ برطانیہ کا موقف ہے کہ یہ نوادرات سلطنت عثمانیہ کی اجازت سے حاصل کیے گئے تھے۔

مینٹور نامی یہ جہاز ستمبر 1802 میں کتھیرا کے ساحل پر بحیرہ ایجیئن میں ڈوب گیا تھا۔ وزارت ثقافت کے مطابق حال ہی میں ملنے والا سنگ مرمر کا ٹکڑا آرائشی نوعیت کا ہے اور اس پر موجود نقوش پارتھینون کے فن تعمیر سے مطابقت رکھتے ہیں۔ اس ٹکڑے کی لمبائی 3.6 انچ اور چوڑائی 1.85 انچ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس دریافت کی مزید سائنسی جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ اس بات کی حتمی تصدیق کی جا سکے کہ یہ ٹکڑا اصل میں پارتھینون کے کس حصے کا حصہ تھا۔ اس سے قبل بھی اس مقام سے برتنوں کے ٹکڑے، جہاز کے ڈھانچے کی تانبے کی پلیٹنگ اور مٹی کی سلیبیں دریافت ہو چکی ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago