برطانیہ: نائجل فراج کا وزیراعظم بننے پر تاریخی مقامات پر اجتماعی عبادات پر پابندی کا اعلان

برطانیہ کی ریفارم پارٹی کے سربراہ نائیجل فراج نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو تاریخی برطانوی مقامات پر مسلمانوں کی اجتماعی عبادات پر پابندی عائد کر دیں گے۔

فراج نے لندن کے ٹریفلگر اسکوائر میں منعقدہ کھلی افطار تقریب کو برطانوی طرز زندگی پر غلبہ پانے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسی اشتعال انگیز عوامی مظاہروں کے حق میں نہیں ہیں اور ان کا مقصد تاریخی مقامات پر اجتماعی مذہبی رسومات کو روکنا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے دورے کے دوران جب نائیجل فراج سے پوچھا گیا کہ کیا وہ تمام مذاہب کی اجتماعی عبادات پر پابندی کے حامی ہیں تو انہوں نے اثبات میں جواب دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مشرق وسطیٰ کے کئی مسلم ممالک میں بھی اجتماعی عبادات پر پابندی ہے۔

برطانیہ میں یہ بحث اس وقت شدت اختیار کر گئی جب کنزرویٹو پارٹی کے جسٹس ترجمان نک ٹموتھی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ عوامی مقامات پر اجتماعی عبادات غلبے کا اظہار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی رسومات مساجد تک محدود ہونی چاہئیں۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے نک ٹموتھی کے بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر کیمی بیڈنک سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹموتھی کو عہدے سے ہٹائیں۔ کیمی بیڈنک نے جواب میں کہا کہ عوامی مقامات پر مذہبی رسومات برطانوی ثقافت کے احترام کے ساتھ ہونی چاہئیں۔

لندن کے میئر صادق خان نے ٹموتھی کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے فرقہ وارانہ تعصب کو ہوا دینے کے مترادف قرار دیا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں حالیہ برسوں کے دوران ثقافتی جنگوں کا موضوع سیاسی بحث کا اہم حصہ بن چکا ہے۔ ریفارم پارٹی کے مقبولیت کے گراف میں اتار چڑھاؤ کے باوجود، ملک میں اگلے عام انتخابات دو ہزار انتیس میں متوقع ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

غیر جانبداری کے پیشِ نظر سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو اسلحہ کی برآمدات روک دیں

سوئٹزرلینڈ نے ایران کے خلاف جاری امریکی حملوں کے تناظر میں امریکہ کو جنگی سازوسامان…

1 گھنٹہ ago

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر کل ہفتے کو منائی جائے گی

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد عید الفطر بروز…

1 گھنٹہ ago

اسرائیلی پابندیوں کے باعث بیت المقدس میں عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کی مسجد اقصیٰ تک رسائی بند

مقبوضہ بیت المقدس میں ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر…

1 گھنٹہ ago

مشہور امریکی ایکشن فلم اسٹار چک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مشہور امریکی ایکشن اسٹار چک نورس چھیاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔…

1 گھنٹہ ago

ناروے کی ولی عہد شہزادی کا جیفری ایپسٹین پر دھوکہ دہی اور ہیرا پھیری کا الزام

ناروے کی کراؤن پرنسس میٹے میریٹ نے اعتراف کیا ہے کہ سنہ 2013 میں امریکی…

3 گھنٹے ago

سری لنکا کا خطے میں کشیدگی کے پیش نظر امریکی جنگی طیاروں کی تعیناتی سے انکار

سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکے نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا…

3 گھنٹے ago