برطانیہ: جوہری آبدوز کے اڈے میں داخلے کی کوشش پر ایرانی شہری اور خاتون پر فرد جرم عائد

اسکاٹ لینڈ میں واقع برطانیہ کے جوہری آبدوزوں کے اڈے میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ پولیس اسکاٹ لینڈ کے مطابق گرفتار شدگان میں ایک ایرانی مرد اور ایک رومانیہ کی خاتون شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا کی جانب سے ان دونوں افراد کو ایرانی جاسوس ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان مشتبہ افراد کو جمعرات کے روز حراست میں لیا تھا۔

یہ گرفتاری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کو تین ہفتے مکمل ہو چکے ہیں۔ اگرچہ برطانیہ براہ راست ایران پر ہونے والے حملوں کا حصہ نہیں ہے، تاہم برطانوی افواج خلیجی خطے میں ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرانے میں ملوث رہی ہیں۔

ایچ ایم نیول بیس کلائیڈ اسکاٹ لینڈ کے مغربی ساحل پر واقع ہے اور برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے۔ یہ اڈہ نہ صرف برطانیہ کی جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوزوں بلکہ حملہ آور آبدوزوں کا بھی مرکز ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے 34 سالہ ایرانی مرد اور 31 سالہ رومانیہ کی خاتون کو 23 مارچ کو ڈمبارٹن شیرف کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران کا بحر ہند میں امریکی و برطانوی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

تہران نے بحر ہند میں واقع امریکی اور برطانوی فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا پر دو…

1 منٹ ago

وزیراعظم شہباز شریف کا عید کے موقع پر عسکری قیادت اور سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ملک کی عسکری قیادت،…

6 منٹس ago

جنوبی کوریا: کار پارٹس فیکٹری میں آتشزدگی، 14 افراد ہلاک، 60 زخمی

جنوبی کوریا کے شہر ڈیجیون میں واقع کار پرزہ جات بنانے والی ایک فیکٹری میں…

12 منٹس ago

توانائی کا بحران: وزیراعظم شہباز شریف کی قوم اور سرکاری اداروں کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ہدایت

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے توانائی…

17 منٹس ago

ہنگو: پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، دو زخمی

ضلع ہنگو میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں…

2 گھنٹے ago

امریکا میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت نے 500 سالہ ریکارڈ توڑ دیے

امریکی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر نے سترہ سو سالہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں،…

2 گھنٹے ago