ویٹیکن سٹی میں پوپ لیو نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور انسانی تکالیف کو پوری انسانیت کے لیے ایک المیہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر خطے میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ دوہرایا ہے۔
امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے چوتھے ہفتے میں داخل ہونے پر پوپ لیو نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ اور دنیا کے دیگر حصوں میں جاری تشدد اور جنگی صورتحال کو انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔
سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اپنی ہفتہ وار دعا کے موقع پر پوپ لیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ان تنازعات کے نتیجے میں ہونے والی بے گناہ لوگوں کی تکالیف پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان متاثرین کا دکھ دراصل پوری انسانیت کا دکھ ہے۔
پوپ لیو نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ امن کے قیام کے لیے اپنی دعائیں جاری رکھیں تاکہ دشمنی کا خاتمہ ہو سکے اور خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔ اس سے قبل سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق امریکا نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔
سوڈان کے مغربی خطے دارفور میں واقع ایک ہسپتال پر ہونے والے فضائی حملے کے…
کراچی کے گل پلازہ میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد امدادی…
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وفاقی حکومت کی جانب سے قومی وسائل کی بچت اور کفایت…
کراچی کے علاقے گل پلازہ میں اتوار کے روز لگنے والی آگ کے بعد پولیس…
وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانٹو سے ٹیلی فون پر رابطہ…
کراچی کے معروف کاروباری مرکز گل پلازہ کے تہہ خانے میں اتوار کے روز ایک…