مقبوضہ کشمیر: جموں یونیورسٹی کے نصاب سے قائد اعظم اور علامہ اقبال کا نام نکالنے کی سفارش

بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں واقع جموں یونیورسٹی کی ایک کمیٹی نے ایم اے پولیٹیکل سائنس کے نصاب سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور ممتاز ماہر تعلیم سر سید احمد خان سے متعلق موضوعات کو حذف کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام یونیورسٹی کیمپس میں ہندو انتہا پسند طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے شدید احتجاج کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

اے بی وی پی، جو حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نظریاتی سرپرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا طلبہ ونگ ہے، نے نصاب میں قائداعظم کے سیاسی افکار پر مبنی چیپٹر شامل کیے جانے پر جمعہ کو یونیورسٹی میں مظاہرے کیے تھے۔

یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے پروفیسر نریش پدھا کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے یہ سفارشات بورڈ آف اسٹڈیز کو ارسال کر دی ہیں جس کا اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے تاکہ معاملے پر حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

مقبوضہ کشمیر میں اے بی وی پی کے ریاستی سیکرٹری سنک شریواتس، جنہوں نے احتجاج کی قیادت کی تھی، کا دعویٰ ہے کہ نصاب میں قائداعظم کو اقلیتوں کے رہنما کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

دوسری جانب، یونیورسٹی کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کے سربراہ بلجیت سنگھ مان کا موقف ہے کہ نصاب میں ان شخصیات کی شمولیت بھارتی یونیورسٹیوں کے مروجہ نصاب اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ضوابط کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلاوجہ تنازع کھڑا کیا جا رہا ہے اور یونیورسٹی کسی خاص نظریے کی ترویج نہیں بلکہ تنقیدی جائزے کے لیے مختلف نقطہ ہائے نظر پیش کرتی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

نئی دھمکیوں کے بعد خاموشی اختیار نہیں کر سکتے، کینیڈین سکھ رہنما کا بیان

جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سکھ فیڈریشن آف کینیڈا کے چیئرمین مونیندر سنگھ…

17 منٹس ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب سے ٹی بی کے خاتمے اور مفت ادویات کی فراہمی کا عزم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم انسداد تپ دق کے موقع پر اپنے خصوصی…

22 منٹس ago

کے الیکٹرک نے سید طحہٰ کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا

کراچی: کے الیکٹرک نے سید طحہٰ کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر…

39 منٹس ago

عالمی برادری نے اسرائیل کو فلسطینیوں پر تشدد کا لائسنس دے دیا ہے: اقوام متحدہ کی ماہر

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران فلسطینی علاقوں میں…

2 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی عمران خان کی رہائی کے لیے ٹاسک فورس بنانے کی مخالفت

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے…

2 گھنٹے ago

آسٹریلیا اور یورپی یونین کا تجارتی معاہدہ، چین پر انحصار کم کرنے کا فیصلہ

آسٹریلیا اور یورپی یونین نے آٹھ برس کی طویل بات چیت کے بعد ایک اہم…

2 گھنٹے ago