امریکی کرنسی پر صدر ٹرمپ کے دستخط، 165 سالہ روایت کا خاتمہ

امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں موسم گرما سے امریکی کرنسی نوٹوں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط ثبت کیے جائیں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی برسرِ اقتدار امریکی صدر ملکی کرنسی پر اپنے دستخط ثبت کرے گا۔

نئے ڈیزائن کردہ نوٹوں کا اجرا امریکی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ اس تبدیلی کے ساتھ ہی 165 برسوں میں پہلی بار امریکی ٹریژرار کے دستخط نوٹوں سے ہٹا دیے جائیں گے، جو اب تک وفاقی کرنسی کا لازمی حصہ رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ اور وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے دستخطوں کے حامل 100 ڈالر کے پہلے نوٹوں کی چھپائی جون میں شروع ہوگی، جس کے بعد دیگر مالیت کے نوٹوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔ بینکوں کے ذریعے ان نوٹوں کی مارکیٹ میں آمد میں کچھ ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔

فی الحال امریکی ٹریژری سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے دور میں تعینات وزیر خزانہ جینیٹ ییلن اور سابق ٹریژرار لن میلربا کے دستخطوں والے نوٹ چھاپ رہی ہے۔ لن میلربا ان ٹریژرارز کی طویل فہرست میں آخری نام ہیں جن کے دستخط 1861 سے امریکی کرنسی پر موجود رہے ہیں۔

وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اس اقدام کو ملکی تاریخ کی 250 ویں سالگرہ کے حوالے سے موزوں قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے دوران معاشی ترقی اور استحکام کو تسلیم کرنے کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہو سکتا کہ امریکی ڈالر پر ان کا نام درج ہو۔

امریکی قوانین کے تحت کرنسی کے ڈیزائن میں تبدیلی کا اختیار محکمہ خزانہ کے پاس ہے تاکہ جعلی نوٹوں کی روک تھام کی جا سکے۔ تاہم نئے ڈیزائن میں نوٹ کی مجموعی ہیئت برقرار رہے گی اور صرف ٹریژرار کے دستخطوں کی جگہ صدر کے دستخط شامل ہوں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کو صدر کا نام سرکاری عمارتوں، اداروں، پروگراموں اور جنگی بحری جہازوں پر ثبت کرنے کی کوششوں کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ کی جانب سے نامزد کردہ ایک وفاقی آرٹس پینل نے ان کی تصویر والے یادگاری سونے کے سکے کے ڈیزائن کی بھی منظوری دی ہے۔

اس معاملے پر سابق ٹریژرار جوویتا کرانزا نے کہا کہ یہ تبدیلی امریکی لچک اور آزاد معیشت کی مضبوطی کی علامت ہے۔ موجودہ ٹریژرار برینڈن بیچ نے بھی اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو معاشی احیاء کا معمار قرار دیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago