واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران سے منسلک ہیکرز کے ایک گروہ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل کی ذاتی ای میل تک رسائی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہیکرز نے نہ صرف ان کی نجی دستاویزات انٹرنیٹ پر جاری کر دی ہیں بلکہ ان کی ذاتی تصاویر بھی پبلک کر دی ہیں۔
ہینڈالا ہیک ٹیم نامی اس گروہ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ کش پٹیل اب ان افراد کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں جنہیں کامیابی کے ساتھ ہیک کیا گیا ہے۔ ہیکرز کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں کش پٹیل کو سگار پیتے، قدیم گاڑی میں سفر کرتے اور شراب کی بوتل کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ڈائریکٹر ایف بی آئی کی ای میل ہیک ہوئی ہے اور آن لائن جاری ہونے والا مواد بظاہر اصلی معلوم ہوتا ہے۔ تاہم ایف بی آئی کی جانب سے اس واقعے پر فی الحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
مغربی محققین کے مطابق ہینڈالا خود کو فلسطین کے حامی ہیکرز کا گروہ کہلاتا ہے، تاہم اسے ایرانی سرکاری سائبر انٹیلی جنس یونٹس کا ایک حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اس گروہ نے حال ہی میں 11 مارچ کو مشی گن میں طبی آلات فراہم کرنے والی کمپنی اسٹرائیکر کو بھی ہیک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے جائزہ لیے گئے مواد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیک کی گئی ای میلز میں 2010 سے 2019 کے دوران کی گئی ذاتی اور دفتری خط و کتابت شامل ہے۔ ڈارک ویب انٹیلی جنس فرم ڈسٹرکٹ 4 لیبز کے مطابق ہیک کی گئی جی میل ایڈریس وہی ہے جو ماضی میں بھی کش پٹیل سے منسلک رہا ہے۔ گوگل کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…