Categories: Newsپاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے ملاقات، علاقائی امن پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے باہمی تعاون، صبر اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر پاکستان اور مصر نے خطے میں امن و خوشحالی کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور مستقبل میں بھی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس رابطے کے دوران دونوں ممالک نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

پاکستانی اور چینی وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں جاری تنازعات کو کم کرنے کے لیے فوری سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ایران سے متعلق جاری تنازع سمیت خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی غور و خوض کیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago