بیرون ٹرمپ کی اطلاع پر لندن میں خاتون پر حملہ کرنے والا روسی شہری چار سال قید

لندن کی ایک عدالت نے روسی شہری مٹوئی رومیانتسیف کو ایک خاتون پر تشدد کرنے کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس واقعے کا ایک افسوسناک پہلو یہ ہے کہ حملے کے دوران خاتون کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے بیرن ٹرمپ سے ویڈیو کال جاری تھی جس کے دوران انہوں نے یہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

سنیرز بروک کراؤن کورٹ کے جسٹس جوئیل بیناتھن نے مجرم کو سزا سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزم کا رویہ غیر پشیمان اور انتہائی حسد پر مبنی تھا۔ جج نے کہا کہ ٹرائل کے دوران ملزم میں ہمدردی کا فقدان واضح تھا اور وہ مسلسل اپنے کیے کا الزام متاثرہ خاتون پر ڈالنے کی کوشش کرتا رہا۔

تیئس سالہ مٹوئی رومیانتسیف کو 28 جنوری کو جیوری نے جسمانی نقصان پہنچانے کے جرم میں قصوروار ٹھہرایا تھا، تاہم اسے زیادتی اور گلا گھونٹنے کے الزامات سے بری کر دیا گیا۔ ملزم کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا بھی مجرم پایا گیا کیونکہ اس نے جیل سے خاتون کو خط لکھ کر اپنے الزامات واپس لینے کا دباؤ ڈالا تھا۔

واقعہ گزشتہ سال 18 جنوری کو پیش آیا جب نشے میں دھت ملزم نے خاتون پر تشدد کیا کیونکہ وہ بیرن ٹرمپ کے ساتھ خاتون کی دوستی سے خائف تھا۔ ملزم نے تشدد کے دوران خاتون کا فون اٹھا کر ویڈیو کال پر بیرن ٹرمپ کو دکھایا کہ وہ زمین پر رو رہی ہے۔

امریکی صدر کے صاحبزادے نے فوری طور پر برطانوی پولیس کو فون کر کے خاتون کی زندگی بچانے کی اپیل کی۔ برطانوی پراسیکیوشن سروس کے مطابق بیرن ٹرمپ نے ہنگامی سروس کو بتایا کہ ایک لڑکی پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ جب آپریٹر نے تفصیلات مانگیں تو بیرن ٹرمپ نے اصرار کیا کہ تفصیلات غیر اہم ہیں اور فوری مدد کی ضرورت ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لندن میں مقیم ریسیپشنسٹ رومیانتسیف کو گرفتار کر لیا۔ عدالت میں دفاعی وکیل ساشا واس نے موقف اختیار کیا کہ بیرن ٹرمپ کو علم نہیں تھا کہ خاتون کا بوائے فرینڈ موجود ہے اور انہوں نے چند سیکنڈ کی ویڈیو میں سب کچھ دیکھ لینے کے دعوے پر سوال اٹھائے۔

عدالت میں پیش کردہ تحریری بیان میں 19 سالہ بیرن ٹرمپ نے بتایا کہ متاثرہ خاتون ان کی قریبی دوست ہیں اور انہوں نے پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ ملزم انہیں کافی عرصے سے تنگ کر رہا ہے۔ جج نے جیوری کو ہدایت کی تھی کہ بیرن ٹرمپ کے بیانات کا جائزہ لیتے وقت احتیاط برتی جائے کیونکہ ان پر جرح نہیں ہو سکی تھی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago