پوپ لیو کا موناکو کے شہریوں پر زور: دولت اور اثر و رسوخ کو انسانیت کی فلاح کے لیے استعمال کریں

پوپ لیو چہار دہم نے موناکو کے ایک روزہ دورے کے موقع پر وہاں کے باسیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی دولت، اثر و رسوخ اور کیتھولک عقیدے کو انسانیت کی فلاح کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے خاص طور پر زندگی کے تقدس کے تحفظ سے متعلق کیتھولک تعلیمات کی پاسداری پر زور دیا۔

یہ 1538 کے بعد کسی بھی پوپ کا موناکو کا پہلا دورہ ہے۔ ہیلی پورٹ پر شہزادہ البرٹ اور شہزادی شارلین نے پوپ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر روایتی توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ شاہی محل کے صحن میں شاہی خاندان کے ارکان نے پوپ کا خیرمقدم کیا۔ پروٹوکول کے مطابق شہزادی شارلین نے سفید لباس زیب تن کیا تھا، جو ویٹیکن کی جانب سے کیتھولک شاہی حکمرانوں کو حاصل ایک خصوصی استحقاق ہے۔

محل کی بالکونی سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے موناکو کے رہائشیوں سے کہا کہ وہ اپنی دولت اور چھوٹے رقبے جیسی نعمت کو عالمی امن کے لیے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے موجودہ دور کے تناظر میں کہا کہ طاقت کا مظاہرہ اور جبر کی منطق دنیا کو نقصان پہنچا رہی ہے اور امن کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔

بعد ازاں کیتھیڈرل میں خطاب کرتے ہوئے پوپ نے کیتھولک پیروکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے عقیدے کو پھیلائیں تاکہ ہر مرد و زن کی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ویٹیکن کی اصطلاح میں ان الفاظ کا مقصد اسقاط حمل اور یوتھینیشیا یعنی خودکشی میں معاونت کی مخالفت کرنا ہے۔

موناکو ان چند یورپی ممالک میں شامل ہے جہاں کیتھولک مذہب کو سرکاری حیثیت حاصل ہے۔ شہزادہ البرٹ حال ہی میں اسقاط حمل کو قانونی حیثیت دینے کی تجویز کو مسترد کر چکے ہیں، جس کی بنیادی وجہ موناکو کے معاشرے میں کیتھولک اقدار کا کلیدی کردار ہے۔

موناکو، جو اپنی دولت، فارمولا ون گراں پری اور شاہی خاندان کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے، کی آبادی 38 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ اس دورے کے دوران پوپ لیو نے کیتھولک برادری سے ملاقات کی اور کھیلوں کے اسٹیڈیم میں خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر پوپ کا خیرمقدم کیا اور ویٹیکن کے پرچم لہرائے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago