امریکہ ایران کے ساتھ جنگ طول دینے کا ارادہ نہیں رکھتا، جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ جنگ کو طول دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور اپنے اہداف کے حصول کے بعد تنازع سے نکل جائے گا۔

ایک انٹرویو کے دوران جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکہ ایران کے اندر اپنے زیادہ تر فوجی مقاصد حاصل کر چکا ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایرانی حکومت کو طویل المدتی بنیادوں پر کمزور کرنے کے لیے آپریشنز کو محدود مدت تک جاری رکھا جائے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ تنازع کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ اضافہ عارضی ہے اور جنگ کے خاتمے کے ساتھ ہی قیمتیں مستحکم ہو جائیں گی۔

وینس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکی انتظامیہ طویل فوجی مشغولیت کی خواہاں نہیں ہے اور اہداف مکمل ہوتے ہی انخلا عمل میں لایا جائے گا۔

اٹھائیس فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے شروع ہونے والی یہ جنگ اب دوسرے مہینے میں داخل ہو چکی ہے۔ اس تنازع کے نتیجے میں ایران، اسرائیل، لبنان اور خلیجی ممالک میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ عالمی معیشت کو بھی شدید دھچکا لگا ہے۔

ایران کی جانب سے خطے بھر میں امریکی اور اسرائیلی تنصیبات کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہفتے کے روز تہران نے دبئی میں بھی حملوں کا دعویٰ کیا جن میں امریکی ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ یوکرینی اینٹی ڈرون سسٹمز سے منسلک ایک تنصیب کو بھی ہدف بنایا گیا۔

اس صورتحال کے پیش نظر جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ جلد اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ کشیدگی میں کمی اور معاشی، سیاسی و سکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ میں اپنی عسکری موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تیسرے…

13 سیکنڈز ago

مصر کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، پاک، ترک، سعودی اور مصری وزراء کے درمیان اہم مذاکرات متوقع

مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اہم مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد…

5 منٹس ago

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: جیٹ فیول مہنگا ہونے سے پاکستان میں فضائی کرایوں میں نمایاں اضافہ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر جیٹ فیول کی قیمتوں میں…

11 منٹس ago

لبنان: 2 مارچ سے اسرائیلی حملوں میں 1189 افراد شہید، 3427 زخمی

لبنان کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی…

16 منٹس ago

نیپال: ستمبر 2025 کے پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں پر سابق وزیراعظم گرفتار

نیپال کی پولیس نے ہفتے کے روز علی الصبح سابق وزیر اعظم کھڑگا پرساد اولی…

1 گھنٹہ ago

بنوں: پولیس گاڑی پر حملہ، اے ایس آئی شہید، جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک

ضلع بنوں میں پولیس کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں اسسٹنٹ…

1 گھنٹہ ago