لبنان: 2 مارچ سے اسرائیلی حملوں میں 1189 افراد شہید، 3427 زخمی

لبنان کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ دو مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1189 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

وزارت کے مطابق ان حملوں میں زخمی ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3427 تک پہنچ چکی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 124 بچے اور 86 خواتین شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دو مارچ کو حزب اللہ کی جانب سے سرحد پار حملے کے بعد جنوبی لبنان میں فضائی اور زمینی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ یہ فوجی کارروائی خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کی گئی جو 28 فروری کو ایران پر مشترکہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد شدت اختیار کر گئی تھی۔

ان حملوں کے نتیجے میں ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای سمیت ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایران نے اس کے ردعمل میں اسرائیل سمیت اردن، عراق اور خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ ان جوابی کارروائیوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور عالمی منڈیوں کے ساتھ ساتھ فضائی نقل و حمل کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران کا پاکستانی پرچم بردار 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت…

4 سیکنڈز ago

امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز

امریکا سمیت دنیا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمرانہ پالیسیوں اور حکومت کے غیر…

5 منٹس ago

پنجاب حکومت کا کپاس کی کاشت کے فروغ کے لیے 50 ہزار روپے سبسڈی دینے کا اعلان

حکومت پنجاب نے بہاولپور میں کپاس کی کاشت کو فروغ دینے اور پیداوار میں اضافے…

11 منٹس ago

روس ایران کی توقع سے زیادہ عسکری مدد کر رہا ہے، یورپی اتحادیوں کا انکشاف

یورپی اتحادی ممالک نے امریکی سفارت کاروں پر واضح کیا ہے کہ روس، ایران کی…

60 منٹس ago

ملک بھر میں ارتھ آور منایا گیا، اہم سرکاری عمارتوں کی بتیاں ایک گھنٹے کے لیے گل رہیں

عالمی یومِ ارض کے موقع پر وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر کی…

1 گھنٹہ ago

اسرائیل میں جنگ کے خلاف مظاہرے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

اسرائیل کے مختلف شہروں میں مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خلاف ہونے والے غیر…

1 گھنٹہ ago