مصر کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، پاک، ترک، سعودی اور مصری وزراء کے درمیان اہم مذاکرات متوقع

مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اہم مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ان کا دورہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی خصوصی دعوت پر عمل میں آیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں قیام کے دوران مصری وزیر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے اور علاقائی امور پر جاری ہم آہنگی کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ دورہ 29 اور 30 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے چار ملکی اجلاس کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

اس اہم اجلاس میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی بھی اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ اجلاس کی صدارت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کریں گے، جس میں علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتی راستے تلاش کرنے اور تنازعات کے خطرات کو کم کرنے پر غور کیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی گفتگو میں وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلسل حملوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو امریکہ، خلیجی ممالک اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ جاری اپنی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اجتماعی کوششوں سے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام میں مدد ملے گی۔

ایرانی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے مذاکرات کی کامیابی کے لیے اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد پہنچنے والے معزز مہمان اپنے قیام کے دوران پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں برادر ممالک کے وزرائے خارجہ کو خوش آمدید کہنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران کا پاکستانی پرچم بردار 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت…

4 منٹس ago

امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز

امریکا سمیت دنیا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمرانہ پالیسیوں اور حکومت کے غیر…

9 منٹس ago

پنجاب حکومت کا کپاس کی کاشت کے فروغ کے لیے 50 ہزار روپے سبسڈی دینے کا اعلان

حکومت پنجاب نے بہاولپور میں کپاس کی کاشت کو فروغ دینے اور پیداوار میں اضافے…

15 منٹس ago

روس ایران کی توقع سے زیادہ عسکری مدد کر رہا ہے، یورپی اتحادیوں کا انکشاف

یورپی اتحادی ممالک نے امریکی سفارت کاروں پر واضح کیا ہے کہ روس، ایران کی…

1 گھنٹہ ago

ملک بھر میں ارتھ آور منایا گیا، اہم سرکاری عمارتوں کی بتیاں ایک گھنٹے کے لیے گل رہیں

عالمی یومِ ارض کے موقع پر وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر کی…

1 گھنٹہ ago

اسرائیل میں جنگ کے خلاف مظاہرے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

اسرائیل کے مختلف شہروں میں مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خلاف ہونے والے غیر…

1 گھنٹہ ago