ساڑھے تین ہزار امریکی فوجیوں کے ساتھ جنگی جہاز یو ایس ایس ٹریپولی مشرق وسطیٰ پہنچ گیا

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی حالیہ نقل و حرکت احتیاطی تدابیر کا حصہ ہے جس کا مقصد کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری کو یقینی بنانا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے انتیس مارچ کو تصدیق کی ہے کہ تین ہزار پانچ سو سے زائد امریکی سیلرز اور میرینز پر مشتمل یو ایس ایس ٹریپولی مشرق وسطیٰ میں پہنچ چکا ہے۔ یہ ایمفیبیئس اسالٹ شپ ٹریپولی ایمفیبیئس ریڈی گروپ اور اکتیسویں میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ کا فلیگ شپ ہے جو زمینی، فضائی اور بحری صلاحیتوں کا حامل ایک مشترکہ دستہ ہے۔

یو ایس ایس ٹریپولی امریکی بحری بیڑے کے جدید ترین اور طاقتور ترین بحری جہازوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس جہاز پر ایف پینتیس اسٹیلتھ لڑاکا طیارے، وی بائیس اوسپرے اور دیگر جنگی طیارے تعینات کیے جا سکتے ہیں۔ یہ جہاز دو ہفتے قبل تک جاپان میں تعینات تھا جہاں سے اسے مشرق وسطیٰ روانگی کے احکامات ملے۔

سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس جہاز کی آمد سے خطے میں امریکی فضائی اور بحری صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ سان ڈیاگو سے یو ایس ایس باکسر کو بھی گیارہویں میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ کے ہمراہ مشرق وسطیٰ بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

امریکی حکام نے ان اضافی دستوں کی حتمی تنصیب کے مقامات کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دستے ایران کے قریب تعینات کیے جائیں گے، جن میں ایران کی ساحلی حدود کے قریب واقع اہم تیل برآمدی مرکز خارگ آئی لینڈ جیسے مقامات شامل ہو سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

اسرائیل میں جنگ مخالف مظاہرے، پولیس کی کارروائی میں 13 افراد گرفتار

تل ابیب اور اسرائیل کے دیگر شہروں میں مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خلاف…

35 منٹس ago

افغانستان کا مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد سے مذاکرات پر زور

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ تمام…

40 منٹس ago

ایران بحران: اسلام آباد میں چار ملکی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے…

45 منٹس ago

ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جارحیت: دنیا بھر کے بڑے شہروں میں لاکھوں افراد کا احتجاج

امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں اور حکومت کے آمرانہ طرز عمل کے خلاف امریکہ سمیت دنیا…

4 گھنٹے ago

اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے امتِ مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے، حافظ طاہر اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل مسلمانوں…

5 گھنٹے ago

بنوں: شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، تین بچے جاں بحق، دو زخمی

بنوں میں موسلا دھار بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں…

6 گھنٹے ago