وزیراعظم کا ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے عزم کا اعادہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کے دوران خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان اپنی تمام تر سفارتی کوششیں بروئے کار لائے گا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ حالیہ رابطوں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے مہمان وزرائے خارجہ کو خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ جاری محاذ آرائی سے نہ صرف ایران بلکہ کئی برادر اسلامی ممالک میں انسانی جانوں، معیشت اور املاک کا ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے، جسے روکنے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر اپنے ممالک کا نقطہ نظر پیش کیا۔

غیر ملکی مہمانوں نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے موجودہ مشکل دور میں وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

6 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

6 گھنٹے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

6 گھنٹے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

7 گھنٹے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

8 گھنٹے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

9 گھنٹے ago