پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذریعے ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور توقع ہے کہ جلد کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے تیل کے ذخائر پر قبضے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے اہم ترین آئل حب خارگ آئی لینڈ پر قبضہ کرنے کے آپشن پر غور کر سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خارگ آئی لینڈ کا دفاع انتہائی کمزور ہے اور امریکی فوج اسے آسانی سے اپنے قبضے میں لے سکتی ہے۔

یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مشرق وسطیٰ میں مزید 3 ہزار 500 امریکی فوجی پہنچ چکے ہیں۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی تنصیبات ایرانی حملوں کی زد میں آ سکتی ہیں۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی سابقہ قیادت تباہ ہو چکی ہے اور اب وہ جن لوگوں سے بات کر رہے ہیں وہ پہلے سے بالکل مختلف اور زیادہ معقول ہیں۔

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ معاہدے کے امکان کو بھی خارج نہیں کیا، تاہم انہوں نے تند و تیز لہجے میں کہا کہ ایران کے ساتھ معاملہ کرنا ہمیشہ غیر یقینی رہتا ہے کیونکہ کئی بار مذاکرات کے بعد بھی فوجی کارروائی کی نوبت آ جاتی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

کراچی: کلفٹن کے نجی ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی کے علاقے کلفٹن میں زمزمہ اسٹریٹ پر واقع امتیاز اسٹور میں لگنے والی آگ…

47 سیکنڈز ago

کیوبا پر امریکی پابندیوں کے باوجود روسی آئل ٹینکر کی ترسیل پر ٹرمپ کا ‘کوئی اعتراض نہیں’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی شب کہا ہے کہ انہیں کیوبا کے ساحل…

45 منٹس ago

اقوام متحدہ: 40 نئی ہجرت کرنے والی انواع کو بین الاقوامی تحفظ حاصل

برازیل کے شہر کیمپو ورڈے میں منعقدہ ہجرت کرنے والی جنگلی حیات کے تحفظ سے…

50 منٹس ago

دادو ٹرپل مرڈر کیس: عدالت کا تمام ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ

دادو کی ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ نے ام رباب چانڈیو کے خاندان کے تین افراد…

55 منٹس ago

ایران کی موجودہ قیادت بہت سمجھدار ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست…

1 گھنٹہ ago

ایران میں پھنسے مزید 16 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

ایران اور امریکہ سمیت اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث ایران کی بندرگاہوں پر…

2 گھنٹے ago