ایران سے مذاکرات میں پیش رفت، آبنائے ہرمز بند رکھنے پر ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی

واشنگٹن سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ نئے معاہدے کے امکانات کو روشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاری مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ ایران کے ساتھ ایک نئے اور زیادہ معقول فریم ورک کے تحت سنجیدہ بات چیت کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین جلد کسی حتمی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر آبنائے ہرمز کو فوری طور پر نہ کھولا گیا اور کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ ایران کی اہم توانائی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان تنصیبات میں بجلی گھر، تیل کے کنویں اور جزیرہ خارک شامل ہو سکتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ اب تک جان بوجھ کر ایسی تنصیبات کو ہدف نہیں بنایا گیا، تاہم امریکی جانوں کے کسی بھی نقصان کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ایران نے امریکی صدر کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے کردار پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کے سربراہ رافیل گروسی کا خاموش رہنا صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے اور یہ ان کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہے۔

ایرانی ترجمان نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ کسی قسم کی آمنے سامنے کی بات چیت نہیں کی۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ تہران کو بالواسطہ ذرائع سے ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن سے مذاکرات میں امریکی دلچسپی کا اشارہ ملتا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

صرف انگریزی میں پیغام دینے پر تنقید: ایئر کینیڈا کے سی ای او مستعفی

ایئر کینیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیکل روسو نے رواں سال کے اختتام پر اپنے…

18 منٹس ago

روس نے جاسوسی کے الزامات پر برطانوی سفارت کار کو ملک بدر کر دیا

ماسکو نے برطانوی سفارت کار کو جاسوسی کے الزامات کے تحت ملک بدر کر دیا…

24 منٹس ago

پنجاب میں زیرو ویسٹ مہم: مریم نواز کی شہریوں سے پلاسٹک کا استعمال ترک کرنے کی اپیل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ پلاسٹک کا…

29 منٹس ago

غزہ میں اسرائیلی جارحیت: شہداء کی تعداد 72 ہزار 280 تک پہنچ گئی

غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں…

34 منٹس ago

بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی آبادی کی مردم شماری کا عمل شروع

دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت میں مردم شماری کا عمل یکم…

1 گھنٹہ ago

ترکی: نیٹو کے دفاعی نظام نے ایران کا چوتھا میزائل فضا میں تباہ کر دیا

ترکیہ کی وزارت دفاع نے پیر کے روز تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب…

1 گھنٹہ ago