ایران میں اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے کراچی کے رہائشی نوجوان یاسر کی میت تاحال پاکستان منتقل نہیں کی جا سکی ہے۔ موری پور کے علاقے یونس آباد سے تعلق رکھنے والا چھبیس سالہ یاسر چھ ماہ قبل روزگار کے سلسلے میں ورک ویزا پر ایران گیا تھا جہاں وہ بندر عباس پورٹ پر ٹگ بوٹ آپریٹر کے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔
یاسر کے بھائی واجد کے مطابق ایران میں ایک میزائل حملے کے دوران یاسر کی بوٹ کو نشانہ بنایا گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ یاسر سے آخری رابطہ عید کے موقع پر ویڈیو کال کے ذریعے ہوا تھا۔ واقعے کی اطلاع یاسر کے ساتھیوں نے دی جس کی تصدیق بعدازاں متعلقہ شپنگ کمپنی نے بھی کر دی تھی۔ یاسر سوگواران میں ایک بیوہ اور ایک بچہ چھوڑ گیا ہے۔
میت کی حوالگی کے حوالے سے واجد نے بتایا کہ ایرانی حکام کی جانب سے میت آج رات یا منگل کی صبح تک ملنے کا امکان ہے۔ بلوچستان حکومت ایرانی حکام سے میت وصول کر کے لواحقین کے حوالے کرے گی۔ اس وقت یاسر کے دو بھائی اور دیگر عزیز و اقارب تفتان بارڈر پر موجود ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار سعد ایدھی کے مطابق میت کی وصولی اور اسے کراچی منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تفتان بارڈر پر لواحقین کی سہولت کے لیے ایک کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خطے میں کشیدگی کے باعث حالیہ دنوں میں پاکستانی شہریوں کے جانی نقصان کے واقعات پیش آئے ہیں۔ سات مارچ کو گوادر کا ایک ماہی گیر بھی ایرانی حدود میں اسرائیلی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق ہوا تھا جبکہ چھ مارچ کو ابوظہبی میں ڈرون اور میزائل سرگرمیوں کے دوران گرنے والے ملبے سے چھ پاکستانی اور نیپالی شہری زخمی ہوئے تھے۔
دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت میں مردم شماری کا طویل عمل…
برطانیہ میں حکام نے کیلے کے کنٹینر میں ایک سو ملین ڈالر مالیت کی کوکین…
انقرہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ایران کی جانب سے فائر کیا…
سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی کے موقع پر…
اسرائیل کے شہر حیفہ میں واقع آئل ریفائنری میں پیر کے روز ایک بڑے دھماکے…
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے پیر کے روز دو ٹوک الفاظ میں اعادہ کیا ہے…