عالمی نظام خطرے میں، روس کا امریکا اور اسرائیل کو ایران کیخلاف کارروائیاں روکنے کا انتباہ

ماسکو سے شاہد گھمن کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ عالمی نظام تیزی سے زوال پذیر ہے اور دنیا ایک بڑی جغرافیائی اور سیاسی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانا عالمی ڈھانچہ ٹوٹ رہا ہے اور ایک نئے نظام کے قیام کے لیے شدید مسابقت جاری ہے۔

روسی کونسل برائے بین الاقوامی امور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ عالمی نظام کی تشکیل نو کا مقصد ایک منصفانہ اور مستحکم کثیر الجہتی دنیا کا قیام ہے لیکن موجودہ پیش رفت منظم تبدیلی کے بجائے ہر لحاظ سے انتشار کی عکاس ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے عالمی طاقتوں کی کشمکش کو زندگی اور موت کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کچھ ممالک بلا جواز علاقائی دعوے کر رہے ہیں جو عالمی نظام کے لیے ایک خطرناک رجحان ہے۔

مغربی ممالک کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے باوجود لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ ماسکو برابری اور باہمی مفادات کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے اتحادوں کو ان طاقتوں کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے جو اپنی بالادستی برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے امریکہ اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے خلاف فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کریں۔ انہوں نے شہریوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا۔ لاوروف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ روس خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے سفارتی حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے تنقید کی کہ خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان مذاکرات کی راہ میں امریکی اور اسرائیلی اقدامات رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

مردان: سنگِ مرمر کی کان بیٹھنے سے 7 افراد جاں بحق، امدادی کارروائیاں جاری

مردان کے علاقے رستم میں سنگ مرمر کی کان گرنے سے سات افراد جاں بحق…

5 منٹس ago

برطانیہ اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے کنگ چارلس کا دورہ امریکا متوقع

برطانیہ کے بادشاہ چارلس اپریل کے آخر میں امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے، جس…

10 منٹس ago

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، تین اقوام متحدہ کے امن کار ہلاک

جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل کے تین انڈونیشی اہلکار دو…

1 گھنٹہ ago

ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے…

1 گھنٹہ ago

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے…

2 گھنٹے ago

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، کم از کم 5 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں منگل کے روز اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از…

3 گھنٹے ago