امریکی و اسرائیلی حملوں میں 2 ہزار سے زائد شہری جاں بحق، ایران کا دعویٰ

تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی ہلال احمر نے امریکہ اور اسرائیل کے مبینہ فضائی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ میں شہری تنصیبات کو پہنچنے والے شدید نقصانات اور انسانی جانوں کے ضیاع کی ہولناک تصویر پیش کی گئی ہے۔

ایرانی ہلال احمر کے اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں کی زد میں ایک لاکھ سے زائد شہری یونٹس آئے ہیں جن میں 83 ہزار سے زائد رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اور طبی مراکز بھی ان حملوں سے محفوظ نہ رہ سکے۔ حملوں کے دوران 600 اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 297 ہسپتال اور دیگر طبی مراکز بھی تباہ ہوئے۔ اس کے علاوہ امدادی کارروائیوں میں استعمال ہونے والی 46 ایمبولینسیں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

ایرانی ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان پے در پے حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 2 ہزار 76 تک پہنچ گئی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

عالمی رہنماؤں کی جانب سے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے کردار کی ستائش

پاکستان کی قیادت کو مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو فروغ دینے اور امریکی صدر…

58 منٹس ago

بغداد: امریکی خاتون صحافی شیلی کٹلسن نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا

بغداد میں منگل کے روز امریکی صحافی شیلی کٹلسن کو نامعلوم افراد نے اغوا کر…

2 گھنٹے ago

اٹلی کا مشرقِ وسطیٰ آپریشنز کے لیے امریکی طیاروں کو سسلی بیس کے استعمال سے انکار

اطالوی حکومت نے گزشتہ ہفتے امریکی فوجی طیاروں کو سسلی کے سگونیلہ ایئربیس پر اترنے…

2 گھنٹے ago

مزید ایرانی رہنماؤں کی ہلاکت پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے: پاسدارانِ انقلاب

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے منگل کے روز ایک ہنگامی بیان جاری کرتے ہوئے خبردار…

2 گھنٹے ago

اسلام آباد ہائی کورٹ: وکلاء کے لیے گاؤن پہننے کی پابندی ختم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکلاء کے لیے عدالتی کارروائی کے دوران گاؤن پہننے کی…

3 گھنٹے ago

ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم، ضمانتوں کا مطالبہ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے منگل کے روز یورپی کونسل کے صدر سے ٹیلی فونک…

3 گھنٹے ago