انڈونیشیا کے سمندری علاقے میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خدشہ

انڈونیشیا کے سمندری علاقے ملوکا سی میں 7.4 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ترنیٹ شہر سے 79 میل مغرب شمال مغرب کی جانب تھا جبکہ اس کی گہرائی 22 میل ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا جھٹکا جمعرات کے روز مقامی وقت کے مطابق علی الصبح محسوس کیا گیا۔ امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں پڑوسی ممالک کے ساحلی علاقوں میں سونامی کا خطرہ موجود ہے۔

انڈونیشیا 28 کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل ایک وسیع و عریض جزائر کا مجموعہ ہے جو پیسیفک بیسن کے رنگ آف فائر پر واقع ہے۔ اس جغرافیائی محل وقوع کے باعث یہ خطہ زلزلوں اور آتش فشاں پھٹنے کے واقعات کا مرکز رہتا ہے۔

ملک میں ماضی میں بھی تباہ کن زلزلے انسانی جانوں کا ضیاع کر چکے ہیں۔ سال 2022 میں مغربی جاوا کے شہر سیانجور میں 5.6 شدت کے زلزلے سے کم از کم 602 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ 2018 میں سلاویسی میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز واقعہ تھا جس میں 4300 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

اس سے قبل 2004 میں بحر ہند میں آنے والے انتہائی طاقتور زلزلے نے ایک تباہ کن سونامی کو جنم دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد ممالک میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں سے اکثریت کا تعلق انڈونیشیا کے صوبے آچے سے تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج…

39 منٹس ago

قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب، 18 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز جمعرات شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں…

3 گھنٹے ago

ٹرمپ انتظامیہ کا وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ

امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے وینزویلا کی عبوری…

4 گھنٹے ago

ایران سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا عمل جاری، تفتان اور گبد بارڈر پر نقل و حرکت برقرار

کوئٹہ میں حکام کے مطابق ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ کشیدگی کے تناظر میں…

4 گھنٹے ago

گھوٹکی: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم…

5 گھنٹے ago

چین کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ابتدائی نوعیت کے مذاکرات

چین، پاکستان اور افغانستان کے حکام کے مابین بدھ کے روز ارومچی میں ایک سہ…

5 گھنٹے ago