آسٹریا کا ایران پر ممکنہ حملے کے لیے امریکی فضائی حدود کے استعمال کی درخواست مسترد

ویانا (ویب ڈیسک) آسٹریا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی امریکی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ویانا میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریا کی وزارت دفاع کو واشنگٹن کی جانب سے متعدد بار ایسی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں ایرانی اہداف کے خلاف آپریشن کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت طلب کی گئی تھی۔

آسٹریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کی دیرینہ غیر جانبدارانہ پالیسی کے عین مطابق ہے۔ حکام کے مطابق غیر جانبداری آسٹریا کی خارجہ اور دفاعی پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور کسی بھی غیر ملکی فوجی کارروائی کے لیے اپنی فضائی حدود فراہم کرنا اس اصولی موقف کے منافی ہوتا۔

اس سے قبل فرانس، اسپین اور اٹلی جیسے یورپی ممالک بھی امریکا کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر چکے ہیں۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آبنائے ہرمز کو طاقت کے زور پر کھولنے کے امریکی مطالبے کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ طاقت کا استعمال ایک طویل اور خطرناک عمل ثابت ہو سکتا ہے جس سے خطے میں بیلسٹک میزائلوں سمیت دیگر سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرانس کبھی بھی فوجی کارروائی کے اس آپشن کا حامی نہیں رہا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر مقرر

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اعلان کر دیا ہے…

1 منٹ ago

پاکستان نے قازقستان میں ہونے والے ڈیوس کپ جونیئرز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے شیمکینٹ میں منعقد ہونے والے ڈیوس کپ جونیئرز کے لیے قومی…

7 منٹس ago

خطے میں کشیدگی: پیوٹن اور سعودی ولی عہد کا تناؤ کم کرنے پر زور

ماسکو (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے…

50 منٹس ago

نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کراچی میں انتقال کر گئے

سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کراچی میں…

55 منٹس ago

صدر ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے برطرف کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو ان کے عہدے سے ہٹا…

1 گھنٹہ ago

شمالی ایران میں امریکی اور اسرائیلی طیاروں کا اہم پل پر حملہ

ایران کے شمالی علاقے میں جمعرات کے روز ایک اہم شاہراہ پر واقع پل کو…

1 گھنٹہ ago