آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد پر ووٹنگ متوقع

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے بحرین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد پر ہفتے کی صبح رائے شماری کرے گی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پندرہ رکنی کونسل کا اجلاس جمعہ کے بجائے ہفتے کو منعقد کیا جائے گا کیونکہ جمعہ اقوام متحدہ کی چھٹی کا دن ہے۔

فروری کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں شروع ہونے والی کشیدگی ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے جس کے باعث اہم ترین آبی گزرگاہ عملی طور پر بند ہو چکی ہے۔

سلامتی کونسل کے موجودہ صدر ملک بحرین کی جانب سے تیار کردہ مسودے میں تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری دفاعی اقدامات کی اجازت مانگی گئی ہے۔ بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر متحد موقف اختیار کرے۔

تاہم چین نے طاقت کے استعمال کی کسی بھی قسم کی اجازت دینے کی سخت مخالفت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مندوب فو کونگ کا کہنا ہے کہ اس طرح کا اقدام طاقت کے غیر قانونی استعمال کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہوگا جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی اور سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

مسودے کے مطابق یہ اقدامات کم از کم چھ ماہ تک نافذ رہنا تھے، تاہم روس، چین اور فرانس کی جانب سے اعتراضات سامنے آنے کے بعد قرارداد کی منظوری کا عمل رک گیا تھا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے تاہم انہوں نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے کوئی ٹھوس لائحہ عمل پیش نہیں کیا۔ اس غیر یقینی صورتحال نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مزید اوپر دھکیل دیا ہے کیونکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکہ اس آبی گزرگاہ کو محفوظ بنانے کے لیے کوئی بڑا کردار ادا کرنے سے گریز کر سکتا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

6 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

6 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

6 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

6 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

6 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

6 دن ago