ایران کا اسرائیلی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، اسرائیل پر میزائل حملے

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے خلیج فارس کے اوپر ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہے، جبکہ بیک وقت اسرائیل کے متعدد مقامات پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

ایرانی بحریہ کے مطابق جزیرہ قشم کے قریب ایک لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا گیا، جس کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، اور اس کارروائی کی فوٹیج بھی منظرِ عام پر لائی گئی ہے۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں میں تل ابیب اور ایلات میں واقع اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کچھ میزائل گنجان آباد علاقوں میں گرے جس سے وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کا میزائل ڈیفنس سسٹم ان حملوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کی جانب سے ان حملوں پر تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago