لندن: یہودی فلاحی تنظیم کی ایمبولینسوں کو نذرِ آتش کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار

لندن میں یہودی فلاحی تنظیم کی چار ایمبولینسوں کو نذر آتش کرنے کے الزام میں گرفتار دو نوجوانوں اور ایک کم عمر لڑکے کو ہفتے کے روز عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان پر آتشزدگی اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

واقعہ 23 مارچ کو شمالی لندن کے علاقے گولڈرز گرین میں پیش آیا، جہاں رضاکارانہ تنظیم ہٹزولا نارتھ ویسٹ کی ایمبولینسوں کو آگ لگائی گئی۔ دھماکوں کے باعث گاڑیوں میں موجود آکسیجن سلنڈر پھٹ گئے جس سے قریبی رہائشی عمارت کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقدمے میں نامزد ملزمان میں 20 سالہ حمزہ اقبال، 19 سالہ ریحان خان اور 17 سالہ برطانوی نژاد پاکستانی لڑکا شامل ہے، جن کا تعلق مشرقی لندن سے ہے۔ عدالت نے کم عمر ملزم کی شناخت قانونی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کی ہے اور اسے یوتھ ڈیٹینشن سینٹر منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں 45 منٹ تک جاری رہنے والی سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے تاحال کوئی صفائی پیش نہیں کی گئی۔

استغاثہ کی وکیل ایما ہیر وے نے عدالت کو بتایا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ یہ یہودی برادری کو نشانہ بنانے کے لیے ایک سوچی سمجھی کارروائی تھی۔ کاؤنٹر ٹیررازم پولیس اس واقعے کی تفتیش نفرت انگیز جرم کے طور پر کر رہی ہے اور ایران سے ممکنہ روابط رکھنے والے ایک گروہ کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنے کے دعوے کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

عدالت نے تینوں ملزمان کو 24 اپریل کو لندن کی سینٹرل کریمنل کورٹ اولڈ بیلی میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس کیس میں اب تک ایک چوتھے مشتبہ شخص کی گرفتاری بھی عمل میں آ چکی ہے، جبکہ دو دیگر افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

برطانیہ اور یورپ میں حالیہ مہینوں کے دوران یہودی برادری کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں رواں ماہ کے اوائل میں ایمسٹرڈیم، لیج اور روٹرڈیم میں بھی یہودی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ علاوہ ازیں مارچ کے آغاز میں دو افراد کو ایران کے لیے یہودی برادری کی نگرانی کرنے کے الزام میں چارج کیا گیا تھا، جبکہ فرانسیسی حکام نے بھی یہودی اہداف پر حملے کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

پاکستان کی امن ثالثی کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے، وزیر مملکت

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران…

35 منٹس ago

ایرلنگ ہالینڈ کی ہیٹ ٹرک، مانچسٹر سٹی نے لیورپول کو شکست دے کر ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

مانچسٹر سٹی نے ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں لیورپول کو صفر کے مقابلے…

40 منٹس ago

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات مستحکم ہیں، حنا ربانی کھر

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ…

2 گھنٹے ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر…

2 گھنٹے ago

امریکا: قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور نواسی کی قانونی حیثیت ختم، حراست میں لے لیا گیا

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مرحوم میجر جنرل قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور ان کی بیٹی…

2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز بند رکھنے پر ٹرمپ کی ایران کو 48 گھنٹے کی حتمی مہلت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ…

2 گھنٹے ago