ایرلنگ ہالینڈ کی ہیٹ ٹرک، مانچسٹر سٹی نے لیورپول کو شکست دے کر ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

مانچسٹر سٹی نے ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں لیورپول کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ایتھاد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں ایرلنگ ہالینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک اسکور کی، جبکہ ایک گول اینٹونی سیمینیو کے حصے میں آیا۔ اس شکست کے بعد لیورپول کے منیجر آرنے سلاٹ پر دباؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

میچ کے دوران لیورپول کے محمد صلاح کو پنالٹی کک ملی لیکن مانچسٹر سٹی کے گول کیپر جیمز ٹریفورڈ نے اسے ناکام بنا کر ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ لیورپول کی ٹیم گزشتہ سات میچوں میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کر سکی ہے اور پریمیئر لیگ میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ آرنے سلاٹ کا کہنا ہے کہ یہ شکست نہ صرف نتائج بلکہ اسکور کے اعتبار سے بھی انتہائی مایوس کن ہے، تاہم ان کا ماننا ہے کہ کھلاڑیوں کو مشکل حالات میں بھی ڈٹے رہنا چاہیے۔

مانچسٹر سٹی نے مسلسل آٹھویں بار ایف اے کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے، جبکہ ہوم گراؤنڈ پر ایف اے کپ میں یہ ان کی مسلسل اٹھارویں کامیابی ہے۔ سٹی کی ٹیم اب 2023 کے بعد ایک بار پھر ٹائٹل جیتنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب سٹیمفورڈ برج میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے پورٹ ویل کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے آؤٹ کلاس کر دیا۔ چیلسی کی جانب سے جورل ہاٹو، جواؤ پیڈرو، توسن ادرابویو، آندرے سانتوس، ایستواؤ ولیان اور الیجینڈرو گارناچو نے اسکورنگ میں حصہ لیا، جبکہ ایک گول مخالف ٹیم کے جورڈن لارنس گیبریل نے اپنے ہی جال میں کیا۔

ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل کے دیگر میچوں میں پریمیئر لیگ کی لیڈر ٹیم آرسنل کا مقابلہ ساؤتھمپٹن سے ہوگا، جبکہ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اتوار کے روز لیڈز یونائیٹڈ کے مدمقابل ہوگی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ٹرمپ کی دھمکی: ایران کا امریکا اور اسرائیل کو ‘جہنم کے دروازے کھولنے’ کا انتباہ

ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے…

39 منٹس ago

افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافہ، ایران سے واپس آنے والے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

شمالی افغانستان میں آنے والے پانچ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں…

2 گھنٹے ago

ایران کا ٹرمپ کا الٹی میٹم مسترد، خطے کو جہنم بنانے کی دھمکی

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کو مسترد…

3 گھنٹے ago

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایچ-1 بی ویزا فیس میں اضافہ، عالمی ٹیلنٹ کے حصول میں رکاوٹ

بھارت کے شہر حیدرآباد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے…

5 گھنٹے ago

رانا ثناء اللہ کی ریاست مخالف عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی تنبیہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے ملک…

5 گھنٹے ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کا عوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور علاقائی صورتحال…

6 گھنٹے ago