گوگل کا کروم براؤزر کے لیے ہنگامی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری، صارفین کو فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت

گوگل نے اپنے کروم براؤزر کے لیے ایک نئی سیکیورٹی وارننگ جاری کر دی ہے، کیونکہ ہیکرز کی جانب سے براؤزر کی ایک نئی خامی کو فعال طور پر استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق اس سیکیورٹی نقص، جسے سی وی ای-2026-5281 کا نام دیا گیا ہے، سے دنیا بھر میں کروم استعمال کرنے والے ساڑھے تین ارب افراد کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

گوگل نے اس سنگین نوعیت کی خامی سمیت مجموعی طور پر 20 دیگر کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹ کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ تاہم، تمام صارفین تک اس اپ ڈیٹ کے پہنچنے میں کئی دن یا ہفتے لگ سکتے ہیں۔ حکام نے ان صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری تحفظ کے لیے دستی طور پر اپنے براؤزر کو اپ ڈیٹ کر لیں۔

کروم میں زیرو ڈے کمزوریوں کے واقعات میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران یہ چوتھی زیرو ڈے خامی ہے جسے ٹھیک کیا گیا ہے۔ اس سے قبل فروری میں سی وی ای-2026-2441 اور مارچ میں سی وی ای-2026-3909 اور سی وی ای-2026-3910 کی نشاندہی ہوئی تھی۔ موازنہ کیا جائے تو گوگل نے پورے سال 2025 کے دوران صرف آٹھ زیرو ڈے خامیاں دور کی تھیں۔

گوگل کی کروم ٹیم کے نمائندے سری نواس سسٹا کا کہنا ہے کہ تکنیکی تفصیلات اس وقت تک خفیہ رکھی جاتی ہیں جب تک کہ زیادہ تر صارفین اپ ڈیٹ انسٹال نہ کر لیں۔ فی الحال یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ خامی کروم کے ڈان ویب جی پی یو کمپوننٹ میں میموری کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔ اس خامی کے ذریعے ہیکرز براؤزر کو کریش کرنے، ڈیٹا کو نقصان پہنچانے یا مخصوص ویب صفحات کے ذریعے غیر مجاز کوڈ رن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکی ادارے سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (سیسا) نے اس خامی کو اپنے معلوم شدہ استحصال شدہ کمزوریوں کے کیٹلاگ میں شامل کر لیا ہے۔ ایجنسی نے وفاقی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپ ڈیٹ انسٹال کریں۔ علاوہ ازیں، نجی شعبے اور دیگر تنظیموں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سائبر حملوں سے بچنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اس پیچ کو اپلائی کریں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

برطانوی شاہی خاندان کی ایسٹر سروس میں شرکت، شہزادہ اینڈریو اور ان کا خاندان غیر حاضر

برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے ونڈسر کیسل میں ایسٹر کی روایتی مذہبی…

18 منٹس ago

بلوچستان میں توانائی کی بچت کے لیے مارکیٹوں اور ریستورانوں کے اوقات کار میں کمی کا فیصلہ

کوئٹہ حکومت بلوچستان نے توانائی کی بچت کے قومی لائحہ عمل کے تحت صوبے بھر…

23 منٹس ago

ایران کو دھمکیاں: ڈونلڈ ٹرمپ کا منگل کو ‘پاور پلانٹ ڈے’ منانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے منگل کے روز کو…

28 منٹس ago

اسلام آباد میں زینب علی نقوی میموریل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز پیر سے ہوگا

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام آئی ٹی ایف پاکستان تھرڈ زینب علی نقوی میموریل…

34 منٹس ago

برطانوی شاہی خاندان کی ایسٹر سروس میں شرکت، شہزادہ اینڈریو غیر حاضر

برطانوی شاہی خاندان نے اتوار کے روز ونڈسر میں ایسٹر کی روایتی تقریب میں شرکت…

1 گھنٹہ ago

حکومت کا صوبوں کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات…

1 گھنٹہ ago