پوپ لیو چہار دہم نے بطور پونٹیف اپنی پہلی ایسٹر ماس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر میں جاری جنگوں اور تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ دور میں انسانیت کو امید کے پیغام کی شدید ضرورت ہے تاکہ جنگوں کی تباہ کاریوں اور ہلاکتوں کو روکا جا سکے۔
امریکا میں پیدا ہونے والے پہلے پوپ نے یوکرین میں جاری روسی جارحیت اور ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے جاری تنازع کے دوسرے ماہ میں داخل ہونے کے تناظر میں جنگجو عناصر، کمزوروں پر ظلم کرنے والوں اور منافع پرستی کو ترجیح دینے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
سینٹ پیٹرز اسکوائر میں سفید گلابوں سے سجے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ مسیح کی قوت مکمل طور پر عدم تشدد پر مبنی ہے، جو افراد، خاندانوں اور اقوام کے درمیان باہمی احترام کے رشتے قائم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی طاقت ذاتی مفادات کے حصول میں نہیں بلکہ اجتماعی بھلائی اور مشترکہ منصوبوں کی تکمیل میں مضمر ہے۔
پوپ نے دنیا بھر میں ناانصافی، غریبوں کے استحصال اور وسائل کی لوٹ مار پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے پیشرو پوپ فرانسس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تاریکی کے باوجود امید کی کرن ہمیشہ موجود رہتی ہے اور دیر سویر اس کے ثمرات ضرور برآمد ہوتے ہیں۔ پوپ لیو آج اپنا روایتی پیغام اربي ایٹ اوربی بھی جاری کریں گے۔
دریں اثنا، چرچ آف ہولی سیپلکر میں ایسٹر کی روایتی تقریبات کو اسرائیلی پولیس کے ساتھ معاہدے کے تحت محدود کر دیا گیا ہے۔ میزائل حملوں کے خدشے کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جس کا اثر رمضان المبارک، عید الفطر اور یہودیوں کے تہوار فسح پر بھی پڑا۔
ان پابندیوں کے باعث اسرائیلی حکام اور مسیحی رہنماؤں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے پولیس نے لیٹن پیٹریاارک پیئر بٹسٹا پیزابالا سمیت چرچ کے اعلیٰ مذہبی رہنماؤں کو پام سنڈے کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا تھا۔ پوپ لیو نے منگل کے روز امید ظاہر کی تھی کہ ایسٹر سے قبل جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے ہونے والے…
عمان اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ اور بلاتعطل نقل…
بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے روسی ہم…
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں ٹرانسپورٹرز…
امریکی کانگریس کی سابق رکن اور ریپبلکن پارٹی کی اہم رہنما مارجوری ٹیلر گرین نے…
ہیوسٹن میں جاری یو ایس مینز کلے کورٹ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ٹومی…