ڈونلڈ ٹرمپ کی کیلیفورنیا کے گورنر کے انتخاب میں برطانوی نژاد اسٹیو ہلٹن کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے گورنر کے آئندہ انتخابات کے لیے سابق برطانوی حکومتی مشیر اور فاکس نیوز کے میزبان اسٹیو ہلٹن کی باضابطہ حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

اسٹیو ہلٹن دوہری شہریت کے حامل ہیں اور وہ سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ڈائریکٹر برائے حکمت عملی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 2012 میں ڈاؤننگ اسٹریٹ چھوڑ کر کیلیفورنیا منتقل ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیو ہلٹن کو برسوں سے جانتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے زور دیا کہ وفاقی تعاون اور اسٹیو ہلٹن جیسے گورنر کی موجودگی میں کیلیفورنیا پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ہلٹن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

کیلیفورنیا کے قوانین کے تحت دو جون کو ہونے والے اوپن پرائمری مقابلے میں سرفہرست دو امیدوار نومبر کے انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے، قطع نظر اس کے کہ ان کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ریپبلکن امیدوار اسٹیو ہلٹن اور ریور سائیڈ کاؤنٹی کے شیرف چیڈ بیانکو کا مقابلہ تین ڈیموکریٹ امیدواروں ایرک سوالویل، کیٹی پورٹر اور ارب پتی کارکن ٹام سٹیر سے متوقع ہے۔

ہلٹن اور بیانکو دونوں ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں تاہم اپنی انتخابی مہم کے دوران وہ کرائم اور بلند ٹیکسوں جیسے ریاستی مسائل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ موجودہ گورنر گیون نیوسم کی مدت ملازمت مکمل ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ آرنلڈ شوارزنیگر 2003 سے 2011 تک کیلیفورنیا کے آخری ریپبلکن گورنر تھے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

شمالی کوریا: کم جونگ اُن کی بیٹی ممکنہ جانشین نامزد، جنوبی کوریا کا انکشاف

جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم…

38 منٹس ago

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک…

43 منٹس ago

تہران میں فضائی حملہ، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف ہلاک

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل سید مجید خادمی تہران…

48 منٹس ago

سندھ حکومت کا موٹر سائیکل مالکان کے لیے پیٹرول پر سبسڈی پروگرام کا آغاز

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیر کے روز پیپلز موٹرسائیکل فیول سبسڈی پروگرام کا…

53 منٹس ago

روسی فضائیہ کے سینئر کمانڈر طیارہ حادثے میں ہلاک، حکام کی تصدیق

روس کے زیر کنٹرول کریمیا میں پیش آنے والے ایک فضائی حادثے میں روسی فضائیہ…

2 گھنٹے ago

مریم نواز کی لاہور کینسر ہسپتال کی تعمیر تیز کرنے اور جدید سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ…

2 گھنٹے ago