جی جی حدید کا جیفری ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر شدید ردعمل، معاملے کو تشویشناک قرار دے دیا

معروف ماڈل جی جی حدید نے جیفری ایپسٹین کی دستاویزات میں اپنے اور اپنی بہن بیلا حدید کے ناموں کے تذکرے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ ان دستاویزات میں دسمبر 2015 کے ای میل تبادلے میں دونوں بہنوں کا ذکر کیا گیا تھا۔

ای میلز کے دوران ایک نامعلوم شخص نے جیفری ایپسٹین سے ماڈلنگ کی دنیا میں حدید بہنوں کی کامیابی اور ان کی کمائی کے حوالے سے سوال کیا تھا۔ جس پر جیفری ایپسٹین نے جواب دیا کہ وہ ہدایات پر عمل کرتی ہیں، اس لیے کامیاب ہیں۔ اس دوران گفتگو میں یہ الزام بھی لگایا گیا کہ ان کے والد نے ایجنسی کو رقم ادا کی تھی، تاہم ایپسٹین نے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔

جی جی حدید نے انسٹاگرام پر ایک تبصرے کے ذریعے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ تیس سالہ ماڈل نے کہا کہ یہ ای میلز پڑھ کر انہیں شدید کوفت محسوس ہوئی اور ایک ایسے شخص کی جانب سے ان کے بارے میں اس طرح کی گفتگو انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اس معاملے پر خاموش اس لیے تھیں تاکہ جیفری ایپسٹین کے اصل متاثرین کی آواز دب نہ جائے۔

جی جی حدید نے تسلیم کیا کہ انہیں اپنے والدین یولانڈا حدید اور محمد حدید کے پس منظر کی وجہ سے کیریئر کے آغاز میں مدد ملی، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 2012 میں آئی ایم جی ماڈلز کے ساتھ معاہدے کے بعد سے انہوں نے اپنی محنت سے مقام بنایا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ جس وقت یہ ای میلز لکھی گئیں ان کی عمر بیس سے اکیس برس کے درمیان تھی۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کا اس گھنونی شخصیت کے حامل جیفری ایپسٹین کے ساتھ کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ جیفری ایپسٹین جن پر سیکس ٹریفکنگ کے الزامات تھے، 2019 میں جیل میں خودکشی کر چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں مارکیٹوں کو رات آٹھ بجے بند…

42 منٹس ago

اسرائیل کا ایران کے اہم پیٹرو کیمیکل مرکز پر طاقتور حملہ

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی…

47 منٹس ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ایندھن کی بچت اور معیشت کی بہتری کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر زور

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کے روز اسلام آباد کیپیٹل ٹریفک پولیس کے لیے…

53 منٹس ago

بہاماس: کشتی سے گر کر امریکی خاتون لاپتہ، شوہر کا دعویٰ

بہاماس میں امریکی خاتون کی سمندر میں گمشدگی کا معاملہ سامنے آیا ہے، پولیس حکام…

2 گھنٹے ago

ایران تنازعہ ختم کرانے کے پاکستانی منصوبے پر دفتر خارجہ کی خاموشی برقرار

پاکستان نے ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے کسی…

2 گھنٹے ago

مہنگائی کے خدشات: اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 14 فیصد تک بڑھائے جانے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کے اعلان سے قبل ماہرین معاشیات…

2 گھنٹے ago