ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید علیل، قم میں زیرِ علاج

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی علالت اور تشویشناک طبی صورتحال کے حوالے سے ایک سفارتی مراسلے نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت قم میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت اتنی غیر ہے کہ وہ حکومتی امور چلانے یا فیصلہ سازی میں حصہ لینے کے قابل نہیں رہے۔

یہ انکشاف امریکہ اور اسرائیل کی انٹیلی جنس رپورٹس پر مبنی ایک سفارتی دستاویز میں کیا گیا ہے جسے خلیجی ممالک کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کے خفیہ ٹھکانے کے بارے میں عوامی سطح پر معلومات سامنے آئی ہیں، کیونکہ ان کے والد علی خامنہ ای کی اٹھائیس فروری کو اسرائیلی اور امریکی حملوں میں ہلاکت کے بعد سے ان کی نقل و حرکت انتہائی خفیہ رکھی گئی تھی۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ پر مجتبیٰ خامنہ ای کے نام سے دو بیانات تو نشر کیے گئے ہیں، تاہم تاحال ان کی کوئی براہ راست آڈیو یا ویڈیو جاری نہیں کی گئی جس سے ان کی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی حکام کا موقف ہے کہ وہ بدستور اقتدار میں ہیں، لیکن غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے امورِ مملکت چلانے سے قاصر ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس حکومتی خلا کے باعث ملک میں پاسدارانِ انقلاب کا اثر و رسوخ مزید بڑھ سکتا ہے۔ اسی دوران قم میں علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک بڑے مقبرے کی تعمیر کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں، جو تہران میں تدفین اور سوگ کے حوالے سے جاری کردہ سابقہ سرکاری بیانات سے مختلف ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کی وکلاء سے ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کے وکیل بیرسٹر سلمان…

49 منٹس ago

روس: یوکرینی ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

روس کے علاقے ولادیمیر میں یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان…

55 منٹس ago

پاکستان اور ترکیہ کے مابین اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین صدیوں پر…

2 گھنٹے ago

آرٹیمس ٹو مشن: انسانی خلائی پرواز کا نیا ریکارڈ قائم، اپالو 13 سے طویل فاصلہ طے کر لیا

ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن نے انسانی خلائی سفر میں ایک نیا سنگ میل عبور…

2 گھنٹے ago

مشرقِ وسطیٰ میں امن کیلئے 5 نکاتی منصوبہ پاک چین قریبی تعاون کا نتیجہ ہے، چینی سفیر

پاکستان اور چین نے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم…

2 گھنٹے ago

عالمی یومِ صحت آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منگل کے روز عالمی یوم صحت منایا جا رہا…

3 گھنٹے ago