وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ، سعودی عرب سے اظہار یکجہتی

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں سعودی عرب کے شہر الجبیل میں واقع آئل تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر سعودی قیادت کو پاکستان کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اور حکومت اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

بات چیت کے دوران وزیراعظم نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور الجبیل آئل تنصیبات پر حملے کو تشویشناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی جانب سے بحران کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی پالیسی کو سراہتے ہوئے اسے دانشمندی اور بصیرت کا عملی نمونہ قرار دیا۔

شہباز شریف نے ولی عہد کو خطے میں امن و امان کی بحالی اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ مزید کشیدگی کو روکا جا سکے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی جانب سے حمایت اور یکجہتی کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک موجودہ بحرانی صورتحال میں باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

عراق میں مغوی امریکی صحافی شیلی کٹلسن بازیاب

عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ کتیب حزب اللہ کی جانب سے اغوا…

49 منٹس ago

وزیراعظم شہباز شریف کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی تنبیہ

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور توانائی…

55 منٹس ago

پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی صورتحال کے پیش نظر بحری تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بحری تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی…

1 گھنٹہ ago

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کی قرارداد: چین اور روس کا ویٹو

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منگل کے روز بحرین کی جانب سے پیش کردہ…

3 گھنٹے ago

سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعادہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہر جبیل میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس…

4 گھنٹے ago

بحر الکاہل میں سات روز سے لاپتہ خاندان کو امریکی کوسٹ گارڈ نے بحفاظت بازیاب کر لیا

بحر الکاہل میں سات روز قبل لاپتہ ہونے والے ایک خاندان کو امریکی کوسٹ گارڈ…

7 گھنٹے ago