وزیراعظم شہباز شریف کی ایران اور امریکہ کے وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد آمد کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے مابین جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ یہ معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس کا اطلاق لبنان سمیت دیگر متاثرہ علاقوں پر بھی ہوگا۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں دونوں ممالک کی قیادت کے اس دانشمندانہ فیصلے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین نے اعلیٰ سطح کی مفاہمت اور بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے جس سے خطے میں قیام امن کی امیدیں روشن ہوئی ہیں۔

شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے وفود کو 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے باضابطہ دعوت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی یہ بات چیت تمام تصفیہ طلب امور کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلام آباد مذاکرات دیرپا امن کے قیام میں کامیاب ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور آنے والے دنوں میں مزید مثبت پیش رفت کی توقع رکھتی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی بچت کی مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر…

30 منٹس ago

ایران کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی امن کوششوں کی ستائش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی درخواست پر دو ہفتوں کے لیے…

36 منٹس ago

اسرائیلی حملے میں جاں بحق لبنانی عہدیدار کی آخری رسومات، شدید غم و غصے کا اظہار

لبنان کے پہاڑی علاقے یاہشوش میں پیر موراد کی آخری رسومات کے موقع پر غم…

2 گھنٹے ago

چین میں پاکستان اور افغانستان کے مابین امن مذاکرات مفید قرار

کابل نے چین کی میزبانی میں پاکستان کے ساتھ جاری مذاکرات کو مفید قرار دیتے…

2 گھنٹے ago

امریکہ کا ایران کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق

واشنگٹن نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز…

4 گھنٹے ago

ایران کو دھمکی: ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کی برطرفی کا مطالبہ، ریپبلکنز کی خاموشی

واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے…

4 گھنٹے ago