ششی تھرور کی جانب سے پاک-ایران جنگ بندی میں پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف

بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق سفارت کار ششی تھرور نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ششی تھرور نے خبردار کیا ہے کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں پاکستان ایک موثر قوت کے طور پر ابھر رہا ہے جبکہ بھارت سفارتی محاذ پر پیچھے رہ گیا ہے۔

ششی تھرور کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ تنازع ختم کرانے میں پاکستان کے کردار کا اعتراف حیران کن ہے اور یہ بھارت کے لیے ایک بڑی اسٹریٹجک ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود کو عالمی سطح پر ایک مستحکم کرنے والی قوت کے طور پر پیش کر رہا ہے جبکہ بھارت اپنی سفارتی اہمیت کھو رہا ہے۔

بھارتی سیاستدان نے اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت اہم عالمی معاملات کے بجائے غیر ضروری داخلی مسائل میں الجھا ہوا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بدلتی ہوئی دنیا میں خاموش رہنا دانشمندی نہیں بلکہ اندھی تقلید ہے اور بھارت کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی نظام تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور اگر بھارت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو اسے مزید سفارتی دھچکوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ششی تھرور اقوام متحدہ میں طویل عرصے تک خدمات انجام دے چکے ہیں اور عالمی سیاست و خارجہ امور پر گہری نظر رکھنے والی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان جنگ کے بعد پہلی بار ٹیلی فونک رابطہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی…

38 منٹس ago

لبنان پر اسرائیلی حملے علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں: پاکستان

پاکستان اور اقوام متحدہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی…

44 منٹس ago

امریکی فوجی اڈے پر کرپشن اور قتل کے انکشافات: سابقہ فوجی اہلکار پر خفیہ معلومات لیک کرنے کا الزام

امریکی محکمہ انصاف نے ایک سابق فوجی افسر پر خفیہ معلومات صحافی کو فراہم کرنے…

52 منٹس ago

امریکہ ایران جنگ بندی: پاکستانی سفیر کی سفارتی کوششوں کی کامیابی کا اعتراف

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران…

58 منٹس ago

سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم کی جدہ میں اہم ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال

جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے…

2 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ایک چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی…

2 گھنٹے ago