بحرین کے بادشاہ کی جانب سے پاک ایران و امریکہ جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف

بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کروانے میں پاکستان کی کامیاب ثالثی پر گہری تعریف کا اظہار کیا ہے۔ بحرینی فرمانروا کا کہنا تھا کہ اس جنگ بندی سے خطے میں دیرپا امن کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر بحرین کے بادشاہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران ہونے والے حملوں کے تناظر میں بحرینی قیادت کی جانب سے مثالی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے حالیہ کشیدگی کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ایران و امریکہ کے مابین جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ فرانسیسی صدر نے دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور تشدد اور ہلاکتوں کو فوری طور پر روکنے پر زور دیا تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے ٹکٹوں کی عالمی فروخت کا آغاز

لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے ٹکٹوں کی عالمی فروخت کا آغاز جمعرات کے روز کر…

16 منٹس ago

یوکرین میں آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر 32 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آرتھوڈوکس ایسٹر کے تہوار کے موقع پر یوکرین میں 32…

1 گھنٹہ ago

میرپورخاص: ہراسانی اور بلیک میلنگ سے تنگ میڈیکل طالبہ کی خودکشی

میرپور خاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری نے مبینہ طور…

1 گھنٹہ ago

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کیلئے واشنگٹن میں ہنگامی مذاکرات کا فیصلہ

واشنگٹن میں لبنان میں جنگ بندی کے قیام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سہ فریقی…

2 گھنٹے ago

بر وقت تشخیص اور علاج سے کینسر کے باعث اموات میں 40 فیصد کمی ممکن

پاکستان میں بریسٹ کینسر کے عالمی آگاہی مہینے کے تناظر میں ماہر آنکولوجسٹ ڈاکٹر ثناء…

2 گھنٹے ago

ایران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے، وزیر خارجہ عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران ہر قسم کی صورتحال سے…

3 گھنٹے ago