اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کرپشن کیس میں گواہی ملتوی کرنے کی درخواست

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے خلاف جاری بدعنوانی کے مقدمے میں گواہی دینے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ وکلاء کی جانب سے یروشلم ڈسٹرکٹ کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم فوری طور پر عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق نیتن یاہو نے کم از کم دو ہفتوں کے لیے گواہی ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے۔ دفاعی ٹیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ میں پیش آنے والے حالیہ اہم واقعات کے باعث سکیورٹی اور سفارتی نوعیت کے معاملات انتہائی حساس ہیں، جس کی تفصیل ایک سربمہر لفافے میں عدالت کو فراہم کر دی گئی ہے۔

مقدمے کی سماعت اتوار کے روز دوبارہ شروع ہونی تھی، تاہم اب عدالت استغاثہ کا جواب موصول ہونے کے بعد ہی اس درخواست پر فیصلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ بنجمن نیتن یاہو اسرائیل کی تاریخ کے پہلے برسرِ اقتدار وزیراعظم ہیں جنہیں مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔

ان پر 2019 میں رشوت ستانی، فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جن سے وہ مسلسل انکار کرتے رہے ہیں۔ سن 2020 میں شروع ہونے والا یہ مقدمہ سرکاری مصروفیات اور دیگر وجوہات کی بنا پر بارہا التوا کا شکار رہا ہے اور تاحال اس کے مکمل ہونے کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی ہے۔

اکتوبر 2023 میں حماس کے حملوں اور بدعنوانی کے مقدمات کے باعث نیتن یاہو کی سیاسی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ عوامی جائزوں کے مطابق اکتوبر میں متوقع انتخابات میں نیتن یاہو کی اتحادی حکومت، جو اسرائیل کی تاریخ کی سب سے دائیں بازو کی حکومت سمجھی جاتی ہے، کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

چمن بارڈر کے راستے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا سلسلہ جاری

کوئٹہ سے افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل جاری ہے اور روزانہ کی…

8 منٹس ago

بی ٹی ایس کے ‘آری رنگ’ ورلڈ ٹور کا آغاز، مداحوں میں تقسیم پائی گئی

جنوبی کوریا کے شہر گویانگ میں عالمی شہرت یافتہ کے پاپ گروپ بی ٹی ایس…

14 منٹس ago

پرنس ہیری کی جانب سے قائم کردہ فلاحی تنظیم کا ان پر ہتکِ عزت کا مقدمہ

برطانوی شہزادے ہیری کی جانب سے افریقہ میں اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی یاد میں…

47 منٹس ago

ممبر کسٹمز آپریشنز کا تاجر برادری کو درپیش مسائل کے فوری حل اور امور کو آسان بنانے کا یقین

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کسٹمز…

53 منٹس ago

فنڈز کی قلت: ٹرمپ کے امن بورڈ کا غزہ کی بحالی کا منصوبہ تعطل کا شکار

عالمی اداروں کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے تخمینہ ستر ارب ڈالر…

58 منٹس ago

ایران سے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل جاری، وطن پہنچنے والوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی

کوئٹہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل…

1 گھنٹہ ago